کراچی: راشد منہاس روڈ پرواقع آرجے شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیامقدمہ شاپنگ مال بنانے والے،نقشہ پاس کرنے، این او سی جاری کرنے والے اداروں،شاپنگ مال کی موجودہ انتظامیہ کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔
ہفتے کی صبح راشد منہاس روڈ پرواقع آرجے شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی کے واقعے کا مقدمہ سب انسپکٹرصدرالدین میرانی کی مدعیت میں شاہراہ فیصل تھانے میں درج کرلیا گیا۔
مقدمہ شاپنگ مال بنانے والے،نقشہ پاس کرنے،ناقص مٹیریل کے باوجود این اوسی جاری کرنے والے اداروں،شاپنگ مال کی موجودہ انتظامیہ،اپنی ذمہ دارایاں نہ پوری کرنےوالے اداروں کے الیکٹرک اورفائر بریگیڈ کے خلاف درج کیا گیا۔
آیف آئی آرکے متن کے مطابق آرجے شاپنگ مال میں صبح 5 بجے آگ بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، عمارت میں پھنسے لوگوں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے سیڑھیوں اوربرقی لفٹ کا سہارا لیا۔
آگ کی تپش کی وجہ سے مال میں موجود لوگ جھلس گئے۔ زخمی ہونے والوں کوایمبولینس کے ذریعے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا،شدید زخمیوں میں سےکئی لوگ دوران علاج دم توڑگئے۔
مال کی عمارت میں آگ بجھانے کے حفاظتی آلات اورہنگامہ خراج کاراستہ بھی نہیں تھا،قوی شبہ ہے کہ شاپنگ مال میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔
جانچ وتفتیش میں ہربات دیکھی جائے گی کہ شاپنگ مال کی عمارت کا نقشہ کس نے پاس کیااورفائرفائیٹنگ کی کلیئرنس کس طرح دی گئی،کے ای اوردیگراداروں کی ملی بھگت،عمارت کو خلاف قوانین پاس کرنا، ناقص مٹیریل کا استعمال اورغفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیاجس کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع اورمتعدد لوگ زخمی ہوئے۔
یاد رہے کہ آرجےشاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی کے واقعے میں 11 معصوم شہری جاں بحق اور6 افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔