تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » لاہور کی زہریلی فضا میں سانس لینا بھی محال ہو گیا
    پاکستان

    لاہور کی زہریلی فضا میں سانس لینا بھی محال ہو گیا

    adminadminنومبر 26, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: سموگ کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات کے باوجود لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔

    سمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود لاہور شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 356 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    مال روڈ پر ٹریفک بند ہونے کے باوجود ایئر کوالٹی انڈیکس 458 ریکارڈ کیا جا رہا ہے، ڈی ایچ اے فیز 8 کے علاقے میں فضائی آلودگی 437، گلبرگ میں اے کیو آئی 412 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ جوہر ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 402 پر جا پہنچا ہے۔

    شہر کی زہریلی فضا میں سانس لینا بھی محال ہوگیا ہے، سموگ کے باعث روزانہ ہزاروں مریض رپورٹ ہونے لگے ہیں۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی فضائی آلودگی کے باعث ہزاروں کی تعداد میں مریض رپورٹ ہو رہے ہیں، سموگ کے دوران بچے اور بزرگ شہری خصوصی احتیاط برتیں، گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

    ادھر سموگ سے متاثرہ پنجاب کے دس اضلاع میں آج بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہے، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں لاک ڈاؤن ہوگا، ان شہروں میں نقل و حمل محدود رہے گی۔

    لاہور مال روڈ آج ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے، مال روڈ پر صرف سائیکل سواروں اور پیدل شہریوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔

    گزشتہ روز ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے متاثرہ اضلاع میں پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا، گوجرانوالہ، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژنز کے تمام اضلاع پر پابندیاں لاگو ہوں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سموگ سے متاثرہ علاقوں میں آج مارکیٹیں اور دکانیں بند ہیں، مارکیٹیں ، دکانیں اور ریسٹورنٹس 4 بجے کھولنے کی اجازت ہوگی، فارمیسی، بیکری، کریانہ سٹورز پر پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا، پٹرول پمپس، یوٹیلٹی سروسز فراہم کرنے والوں کو پابندی سے استثنیٰ ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور بختاور بھٹو کی دبئی میں ملاقات
    Next Article اسرائیل ،حماس جنگ بندی ،دونوں جانب سے مزید قیدیوں کی رہائی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.