اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی انتخابات کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو پارٹی میں ردوبدل اور انٹرا پارٹی انتخابات پر نوٹس جاری کیا تھا۔
تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے محفوظ شدہ فیصلہ جلد از جلد سنانے کی درخواست کی تھی، جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فیصلہ جمعرات کو دن بارہ بجے سنایا جائے گا۔