تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ایون فیلڈ ، العزیزیہ نیب ریفرنس ،نواز شریف کی اپیلوں پر 27 نومبرکو دلائل طلب
    پاکستان

    ایون فیلڈ ، العزیزیہ نیب ریفرنس ،نواز شریف کی اپیلوں پر 27 نومبرکو دلائل طلب

    adminadminنومبر 21, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس اور العزیزیہ نیب ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے نواز شریف کی اپیلوں پر 27 نومبرکو دلائل طلب کرلیے۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوگئے جہاں ایون فیلڈ ریفرنس اور العزیزیہ نیب ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے نواز شریف کی اپیلوں پر 27 نومبرکو دلائل طلب کرلیے۔

    سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں دائر کی گئی ہیں جس پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی بنچ نے اپیلوں کی سماعت کی۔

    نواز شریف کے وکیل امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم نے ایک سیکوئنس تیار کیا ہے، ہم پہلے ایون فیلڈ ریفرنس کی اپیل پر دلائل دیں گے، ایک کیس ایون فیلڈ دوسرا العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس ہے۔
    چیف جسٹس نے پوچھا کہ آپ کو کتنا وقت چاہیے ہو گا دلائل کے لیے؟ اس پر امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ شریک ملزمان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں میرٹ پر فیصلہ ہو چکا ہے، سپریم کورٹ میں شریک ملزمان کی بریت کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا گیا، بریت کا فیصلہ چیلنج نہ ہونے کے باعث وہ حتمی صورت اختیار کر چکا ہے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ میں مریم نواز کی اپیل سن چکا ہوں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست سن چکے ہیں، العزیزیہ میں صرف سزا معطلی کا معاملہ دیکھا تھا، آپ کچھ وقت کے لیے العزیزیہ کو بھول جائیں، ایون فیلڈ میں آپ کو 6 سے اٹھ گھنٹے دلائل کے لیے درکار ہونگے ؟

    چیف جسٹس نے نیب سے بھی پوچھا کہ نیب کو کتنا وقت درکار ہوگا؟ اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہمارے دلائل آدھے گھنٹے کے ہوں گے، ہمیں صرف قانونی نکات سامنے رکھنے ہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ہم خود آدھے گھنٹے سے دو گھنٹے کر دیتے ہیں، ہم آئندہ پیر کو سماعت کے لیے رکھ لیتے ہیں اور ضرورت پیش آئی تو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں گے۔

    اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ بنیادی حقوقِ کا معاملہ ہے، ہماری استدعا ہے اپیلوں پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے، ریکارڈ کی باتیں ہیں عدالت کا ایک منٹ بھی ضائع نہیں کریں گے۔

    عدالت نے کہا کہ ہم پیر کو سماعت کے لیے رکھ لیتے ہیں، مجھے یاد ہے آپ نے اپنے دلائل کا آغاز پاناما فیصلے سے کیا تھا۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پوچھا کہ آپ نواز شریف کی نمائندگی کریں گے اس پر امجد پرویز نے کہا کہ جی میں عدالت کی معاونت کروں گا۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ امجد پرویز پہلے دن سے یہ کیسز کررہے ہیں، پہلے خواجہ حارث صاحب ساتھ تھے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ایون فیلڈ کیس کی پہلے اپیلوں کا فیصلہ کرنے والا بینچ کوئی اور تھا اس پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ اپیلیں جزوی طور پر سنی گئی اپیلیں نہیں ہیں، انہیں نئے سرے سے سننا ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ العزیزیہ ریفرنس اپیل میں اس سے پہلے بنچ میں دوسرے جج موجود تھے تو اب اْس کیس کی حد تک دوسرا بنچ تشکیل دیا جائے؟

    اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم نے تو دو رکنی بنچز میں بنچ کے سربراہ کو ہی دیکھا ہے۔ اس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کہا کہ دو رکنی بنچ کی تشکیل کا ایک مقصد ہوتا ہے۔

    بعدازاں عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے نواز شریف کی اپیلوں پر 27 نومبرکو دلائل طلب کرلیے۔

    سماعت کے بعد نوازشریف ہائی کورٹ سے روانہ ہوئے تو ہائیکورٹ کے باہر ن لیگی کارکنوں نے نوازشریف کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔

    خیال رہے کہ نواز شریف کو احتساب عدالت نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا سنائی تھی، نواز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلوں کو 2018ء سے چیلنج کر رکھا ہے، عدالت نے نواز شریف کی بیرون ملک سے پاکستان واپسی پر اپیلیں بحال کی تھیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleچیئرمین پی ٹی آئی نے کہا خاور مانیکا کا بیان جھوٹ ہے،شیر افضل مروت
    Next Article آرمی چیف کا اسٹرائیک کور کا دورہ ،مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.