ہری پور:سابق سپیکر قومی اسمبلی و وزیر خارجہ گوہر ایوب خان کی نمازجنازہ آبائی گاؤں ریحانہ میں ادا کردی گئی
سابق سپیکر قومی اسمبلی و وزیر خارجہ گوہر ایوب خان کی نماز جنازہ میں اہم سیاسی سماجی اور مذہبی افراد کے ساتھ نمازجنازہ میں شیخ رشید،ڈاکٹربابر اعوان غلام احمدبلور راجہ ظفرالحق چوہدری تنویرمرتضی جاویدعباسی قاضی محمداسد سابق وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف سمیت دیگرسیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔
گوہر ایوب خان کو انکے والد فیلڈ مارشل صدر ایوب خان کے پہلو میں تدفین کی گئی گوہر ایوب خان کا انتقال گزشتہ رات اسلام آبادکی ایک نجی ہسپتال میں ہواتھاوہ ایک عرصہ سے شدیدعلیل تھے پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اورسابق سپیکرقومی اسمبلی گوہرایوب خان کے انتقال پراہل علاقہ کی فضاسوگوارہے ۔
گوہر ایوب خان 15 جنوری 1937 کو پیدا ہوئیان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کے گاوٴں ریحانہ کی ترین فیملی سے تھاوہ پاکستان کے پہلے فوجی صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کے صاحبزادے اور تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان کے والد تھیان کے بھتیجے یوسف ایوب خان ضلع ناظم ہری پور جبکہ اکبر ایوب خان اور ارشد ایوب خان وزیراعلٰی پرویز خٹک کے دور میں صوبائی وزرا کے عہدوں پر فائز ر ہ چکے ہیں وہ متعدد مرتبہ ہری پور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
وزیراعظم نواز شریف کے دور میں وزیر خارجہ اورسپیکر قومی اسمبلی کے عہدوں پر فائز رہے گوہر ایوب 25 فروری 1997 سے 7 اگست 1998 تک پاکستان کے وزیر خارجہ رہے۔پاکستان نے جب 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کیے تو اس وقت گوہر ایوب خان پاکستان کے وزیر خارجہ تھیوہ وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے دوسرے دورِ حکومت میں 4 نومبر 1990 سے 17 اکتوبر 1993 تک مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر رہے۔