تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نواز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات،اہم امور پر گفتگو
    پاکستان

    نواز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات،اہم امور پر گفتگو

    adminadminنومبر 18, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، جس میں عام انتخابات، غزہ پر اسرائیلی بمباری اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

    ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے خاص طورپر مختلف امریکی رہنماوٴں سے اپنی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ تمام امریکی رہنما دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔

    ڈونلڈ بلوم اور نواز شریف کی ملاقات میں پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال، خصوصاً عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو بھی کی گئی۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پختہ اور مستحکم شراکت داری کی اہمیت کا اعتراف کیا گیا۔ امریکی سفیر اور نوازشریف نے تجارت، معیشت، موسمیاتی تغیر، سلامتی و علاقائی استحکام سمیت دوطرفہ دلچسپی کے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔

    نوازشریف نے غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادتوں کے مسئلے کو اجاگر کیا اور فوری جنگ بندی پر زور دیا۔ انہوں نے لڑائی اور ہلاکتوں کا سلسلہ فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثرہ عوام کو فی الفور طبی اورانسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔

    امریکی سفیر نے نواز شریف کے ساتھ امریکی ترجیحات پر بات کی اور ملاقات کے دوران خوشگوار و کھلے انداز میں گفتگو پر نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleفی تولہ سونے کی قیمت میں 1400روپے کمی
    Next Article پرویز الہی کا جسمانی ریمانڈ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.