تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » 190 ملین پاؤنڈ کیس، نیب ٹیم کو چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کا حکم
    پاکستان

    190 ملین پاؤنڈ کیس، نیب ٹیم کو چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کا حکم

    adminadminنومبر 17, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب ٹیم کو چیئرمین پی ٹی آئی سے 21 نومبر تک اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش جاری رکھنے کا حکم دے دیا، نیب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا تاہم سردار لطیف کھوسہ نے دعوے کی نفی کی ہے۔

    اسلام آباد کی احتساب عدالت کے روبرو القادر یونیورسٹی 190 ملین پاوٴنڈ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے ملزم چئیرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

    عدالت نے گزشتہ دیئے گئے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی بابت تفتیش سے متعلق استفسار کیا تو تفتیشی آفیسر نے بتایا کے تفتیش ابھی جاری ہے مزید جسمانی ریمانڈ ملنے تک مکمل کرلی جائے گی۔
    عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے سپرد نہیں کیا جائے گا نیب بدستور مزید چار دن اڈیالہ جیل آکر ملزم سے تفتیش کرسکتی ہے اور حکم دیا کے آئندہ تاریخ تک تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

    عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب ٹیم کو آئندہ تاریخ تک سابق وزیراعظم سے اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

    نیب پراسیکیوٹر عرفان مظفر نے دعویٰ کیا کے چئیرمین پی ٹی آئی کا ہمیں چار دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا ہے ہم یہ خود طے کریں گے کہ ہمیں ملزم سے تفتیش اڈیالہ جیل کرنی ہے یا نیب لانا ہے۔

    ادھر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف خان کھوسہ نے دعوے کی نفی کرتے کہا ہے کہ جسمانی ریمانڈ پر نیب حوالے کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نیب کو آئندہ تاریخ تک جیل میں ہی پہلے کی طرح تفتیش جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    بعدازاں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاو?نڈ القادر یونیورسٹی ریفرنس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

    بعدازاں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت درخواست کی سماعت شروع ہوئی تو ان کے وکیل سردار لطیف خان کھوسہ نے عدالت سے کہا کے ملزمہ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی افواہیں پھیلی ہوئی ہیں اس بابت ہمیں بتایا جائے۔

    عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی سے استفسار کیا تو انہوں نے معاونت کے لئے تفتیشی آفیسر کو روسٹرم پر بلایا تفتیشی آفیسر نے عدالت کو جواب دیتے کہ ابھی تک چیئرمین نیب نے بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے، اس بابت افواہیں ہیں، فوری طور پر نیب کو بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے ابھی تفتیش جاری ہے۔

    اس پر عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت بھی 21 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر اور نیب تفتیشی آفیسر کو حکم دیا کے وہ آئندہ تاریخ تک اس بابت مفصل ہدایات لے کر عدالت پیش کریں۔

    اڈیالہ جیل میں ہی سائفر کیس سے متعلق بھی سماعت ہوئی، دونوں سماعتوں کے دوران شاہ محمود قریشی کی اہلیہ او دونوں بیٹیاں ، بشریٰ بی بی، عمران خان کی تینوں بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خانم اور نورین خانم بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر سیکورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھ

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ چیلنج
    Next Article وفاقی حکومت نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.