تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اداکار عثمان پیرزادہ کا ثمینہ سے گھر سے بھاگ کر شادی کرنے کا انکشاف
    فن و فنکار

    اداکار عثمان پیرزادہ کا ثمینہ سے گھر سے بھاگ کر شادی کرنے کا انکشاف

    adminadminنومبر 15, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور لیجںڈری اداکار و پروڈیوسر عثمان پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ میں دوسروں کو 35 برس میں شادی کا مشورہ دیتا تھا لیکن میں نے خود 21 برس کی عمر میں گھر سے بھاگ کر شادی کی۔

    ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے جینل کو حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے عثمان پیر زادہ نے اپنی شادی سے متعلق حیران کُن انکشافات کیے اور نکاح کا دلچسپ قصہ بھی سنایا۔

    انہوں نے دورانِ گفتگو بتایا کہ میں دوسروں کو مشورہ دیتا تھا کہ 35 برس سے پہلے کبھی شادی نہ کریں جبکہ خود 21 برس میں شادی کی۔

    انہوں نے بتایا کہ جب میری ثمینہ پیرزادہ سے پہلی ملاقات ہوئی تو وہ 17 برس کی اور میں 21 برس کا تھا، پہلے دوستی اور پھر محبت ہوئی، ثمینہ کے گھر رشتہ لے کر گیا تو والدہ نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میری ہوائی روزی ہے اس لیے وہ چاہتی تھیں کہ میں اداکاری چھوڑ کر نیوی جوائن کر لوں کیونکہ ان کے خاندان کے بیشتر افراد نیوی میں تھے۔

    عثمان پیر زادہ نے بتایا کہ ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھا کہ اچانک ثمینہ نے کافی کا کپ ہاتھ میں پکڑ ے ہوئے کہا کہ چلو شادی کر لیتے ہیں، جس پر میں نے ہامی بھر لی اور اپنے دوست سے رابطہ کیا، اس کے گھر گئے اور قریبی مسجد سے مولوی بلوا کر نکاح پڑھوا لیا، دوست کے گھر کا مالی اور باورچی نکاح کے گواہ بنے، نکاح کے بعد ہم دونوں اپنے گھر چلے گئے۔

    لیجنڈری اداکار نے مزید بتایا کہ ان دنوں لاہور سے کراچی آیا ہوا تھا اور نکاح کے بعد ثمینہ کی والدہ کے پاس مٹھائیاں لے کر پہنچ گیا اور انہیں تمام صورتِ حال سے آگاہ کیا تو ثمینہ کی والدہ پہلے حیران اور پھر ناراض ہو گئیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد لاہور میں اپنے بڑے بھائی کو فون کر کے اپنی شادی کے بارے میں بتایا تو وہ بہت حیران ہوئے اور امی کو لے کر کراچی آ گئے جب گھر والے مان گئے تو انہیں ثمینہ کی والدہ سے ملوایا، اس طرح کچھ دنوں میں سب ٹھیک ہو گیا تو گھر والوں کی رضا مندی سے رخصتی لی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل عثمان پیرزادہ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ثمینہ پیر زادہ سے میری پہلی ملاقات راولپنڈی ٹی وی اسٹیشن میں ہوئی تھی اور اس ملاقات کے تیسرے دن ہی ثمینہ نے مجھے شادی کی پیشکش کی جس پر حیران رہ گیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآسٹریلوی باؤلر کاایک اوور میں 6 وکٹیں لیکر ناقابل یقین کارنامہ
    Next Article مقبوضہ کشمیر میں بس حادثہ میں 36 افراد ہلاک
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.