تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » 9 مئی مقدمات،شیخ رشید 13 مقدمات میں ملزم نامزد 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
    پاکستان

    9 مئی مقدمات،شیخ رشید 13 مقدمات میں ملزم نامزد 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

    adminadminنومبر 10, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی انسداد دہشتگردی راولپنڈی عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزم نامزد کر دیا ، شیخ رشید اور راشد شفیق کی مزید چار مقدمات میں عبوری ضمانتیں بھی ذاتی مچلکوں پر منظور کرلی گئیں۔

    انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی 9مئی کے واقعات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، شیخ رشید اور راشد شفیق، سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    وکیل سردار عبدالرازق نے تھانہ آر اے بازار ، جی ایچ کیو حملہ کیس، ٹیکسلا، واہ کینٹ اور صدر کینٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف سیاسی انتقام ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ، شیخ رشید اور راشد شفیق کے نام ان گنت مقدمات میں ڈال دئیے گئے ہیں، ہر روز نئے مقدمے کی خبر ملتی ہے۔

    جس پر جج ملک اعجاز آصف نے کہا کہ شیخ صاحب لگتا ہے آپ کا چلہ الٹا پڑھ گیا ہے، جس پر شیخ رشید نے کہا کہ میرے خلاف سابقہ کوئی مقدمہ نہیں، تمام مقدمات چلے کے بعد کے ہیں۔

    وکیل سردار عبدالرازق نے عدالت کو بتایا کہ آئی جی پنجاب ہائیکورٹ میں لکھ کر دے چکے ہیں کہ شیخ رشید کے خلاف پنجاب میں کوئی مقدمہ نہیں، اب 9 مئی کے مقدموں میں تتمہ بیانات کے ذریعے ملوث کیا جارہا ہے۔

    عدالت نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانت 18 نومبر تک منظور کرلی ، شیخ رشید اور راشد شفیق کی مزید چار مقدمات میں عبوری ضمانتیں ذاتی مچلکوں پر منظور کرلی گئیں جبکہ عدالت نے تمام درخواستیں یکجا کردیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleغزہ میں جاری تنازع خطے سے باہر پھیل سکتا ہے،نگران وزیر اعظم
    Next Article نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.