لاہور: سموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب کے 8 شہروں میں آج سے سمارٹ لاک ڈاوٴن کا نفاذ کر دیا گیا، سختی کا نفاذ آج سے نہیں ہوگا۔سمارٹ لاک ڈاوٴن کے دوران تعلیمی ادارے، دفاتر، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ، سینما اور جم بند رہیں گے۔
لاہور اور سموگ سے متاثرہ دیگر اضلاع میں جمعرات اور جمعہ کے روز جزوی طور پر سمارٹ لاک ڈاوٴن نافذ کیا جا رہا ہے، پنجاب حکومت نے تبدیلی کرتے ہوئے ا?ج اور کل مارکیٹیں، ریسٹورنٹ اور جم کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
سموگ کے باعث ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر سمارٹ لاک ڈاوٴن نافذ رہے گا، سمارٹ لاک ڈاوٴن کے دوران تعلیمی ادارے، دفاتر، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ، سینما اور جم بند رہیں گے۔
سمارٹ لاک ڈاوٴن کے دوران میڈیکل سٹورز، فارمیسیز، پٹرول پمپ، تندور، بیکریاں اور ڈیری شاپس وغیرہ کو پابندی سے استثنا حاصل ہوگا۔
سموگ کے باعث فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ، ٹائر، پولی تھین بیگ اور چمڑہ جلانے پر پابندی عائد ہوگی۔
پابندی کا نفاذ لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور قصور میں ہوگا، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، نارووال اور حافظ ا?باد میں بھی دفعہ 144 نافذ رہے گی۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو لاہور سے باہر آنے جانے والی ٹریفک بند ہوگی، انسداد سموگ لاک ڈاوٴن کے ساتھ ساتھ آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جبکہ سموگ لاک ڈاوٴن کامیاب بنانے کیلئے پولیس شہر کے داخلی خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرے گی۔
دوسری جانب سٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ سموگ سے متاثرہ اضلاع میں 10 نومبر کو بینک بھی بند رہیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق حکومت پنجاب کے 8 نومبر 2023 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال کے تمام بینک، مائیکرو فنانس بینک 10 نومبر جمعہ کو اپنی برانچیں بند رکھیں گے۔