گذشتہ روز پاکستان نیوزی لینڈ سے میچ تو جیت گیا اور ایک بار پھر پاکستانی ٹیم کیلئے سیمی فائنل تک پہنچنے کی امید بندھ گئی ہے لیکن اس میچ میں بھی پاکستانی ٹیم کی جانب سے سلو اوورز کرائے گئے جس کے بعد آئی سی سی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا ہے ،
آئی سی سی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے مقررہ وقت تک دو اوورز کم کرائے تھے جس کے باعث پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10، 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔