اسلام آباد:محکمہ پاسپورٹ میں پاسپورٹ پرنٹنگ کی تاخیر کا معاملہ حل ہوگیا۔
وزرات داخلہ کے ذرائع کے مطابق 10 پاسپورٹ پرنٹنگ ڈیسک ٹاپ مشینیں بیرون ملک سے پاکستان پہنچ گئیں، تمام مشینیں اگلے ہفتے سے آپریشنل ہو جائیں گی، پاسپورٹ آفس میں ڈیسک ٹاپ پرنٹنگ مشینوں کی انسٹالیشن کا عمل جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈیسک ٹاپ مشینیں آپریشنل ہونے سےموجودہ پرنٹنگ کی صلاحیت دوگنی ہو جائے گی، اس وقت روزانہ کی بنیاد پر 20سے 22 ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ جاری ہے۔
خیال رہے روزانہ کی بنیاد پر ملک بھر سے پاسپورٹ کے اجراء کی 45 سے 50 ہزار درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔