تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » وزیراعلی کے پی کو 14 نومبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
    پاکستان

    وزیراعلی کے پی کو 14 نومبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

    adminadminاکتوبر 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور:پشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو 14 نومبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

    علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے سماعت کی۔

    عدالت نے ہدایت کی کہ وفاق اور پنجاب میں جتنے مقدمات درج ہیں 14 دن میں ان کی تفصیل فراہم کریں۔

    وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کہا کہ کرم کے حوالے سے جرگہ تھا، اس وجہ سے لیٹ ہو گیا، ہم عدالت آتے ہیں تو پھر پتہ چلتا ہے کہ ہم پر مزید کیسز درج ہوئے ہیں۔

    عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ بالکل ٹھیک ہے، کرم میں روزانہ واقعات ہوتے ہیں، کیا آپ نے اپروچ کیا ہے کہ مقدمات کی تفصیل فراہم کریں؟

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ کے پی ہاوٴس پر ریڈ کیا گیا، ہم نے وہاں پر بھی درخواست دی ہے، یہ تو حفاظتی ضمانت حاصل کرتے ہیں۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرے خلاف پنجاب کے مختلف اضلاع میں مقدمات درج ہیں۔

    عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب یہ تو ہر کسی کا حق ہے کہ اسے مقدمات کی تفصیل دی جائے۔

    جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے کہا کہ آپ وفاقی حکومت ہیں، آپ مقدمات کی تفصیل فراہم کریں، آپ یہ نہ کہیں کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ہمارے اختیار میں نہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکون بنے گا چیف جسٹس پاکستان؟ رجسٹرار سپریم کورٹ نے تین نام بھیج دیئے
    Next Article نئے چیف جسٹس کی تعیناتی پر پارلیمانی کمیٹی اجلاس ملتوی، پی ٹی آئی کو منانے کا فیصلہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.