اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ حکومتی ذرائع نے کے پی میں گورنر راج لگانے سے متعلق خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔
وزیراعظم ہاؤس میں گورنر کے پی کی شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کو صوبے کی سیکورٹی اور امن وامان کی صورتحال پر بریف کیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے وفاق کی جانب سے صوبے میں دلچسپی نہ لینے اور غیر سنجیدگی کا وزیراعظم سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو تحریک انصاف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر وزیراعظم اور گورنر کی ملاقات کے بعد صوبے میں گورنر راج لگانے کی افواہیں زیر گردش ہوئیں جس پر حکومتی ذرائع نے وضاحت کی کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی باتیں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔