تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کیا اظہار خیال کی آزادی یہ ہے کہ آپ کوئی فیصلہ دے دیں اور ہم چوں تک نہ کر سکیں؟،بلاول بھٹو
    پاکستان

    کیا اظہار خیال کی آزادی یہ ہے کہ آپ کوئی فیصلہ دے دیں اور ہم چوں تک نہ کر سکیں؟،بلاول بھٹو

    adminadminاکتوبر 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کوئٹہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کیا اظہار خیال کی آزادی یہ ہے کہ آپ کوئی فیصلہ دے دیں، آپ وزیراعظم کو نکال دیں، آپ اٹھارہویں اور انیسویں ترمیم میں تبدیلی کریں اور ہم چوں تک نہ کر سکیں؟۔ آمر کے بنائے گئے کالے قوانین کا خاتمہ ضروری ہے۔

    بلوچستان ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وکلا نے ہمیشہ آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ صوبے کے عوام کو کچھ عرصے سے دہشت گردی کا سامنا ہے۔ ہماری نسلوں نے جمہوریت کی خاطر اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آمر کے بنائے گئے کالے قوانین کو ختم کرنا ضروری ہے۔ ہمارے خاندان کا سفر کٹھ پتلی سے شروع نہیں ہوتا۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری، جنرل کیانی اور جنرل پاشا کے درمیان مک مکا ہوا کہ اگر چارٹر آف ڈیموکریسی نافذ ہوگا اور اگر 1973 کا آئین اصل حالت میں بحال کای گیا تو اسٹیٹس کو کا کیا بنے گا؟ جمہوریت پر ہمارے کنٹرول کا کیا ہوگا؟

    انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ آج کے حالات بہت اچھے نہیں ہیں، لیکن حالات تو تب بھی بہت برے تھے جب ایک ایسا فرعون بیٹھا تھا جس کے خلاف کوئی لب کشائی نہیں کر سکتا تھا۔ شہید بے نظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد کا مقصد آئین کی بحالی ہی تھا۔ ان کا آئین کی بحالی کا سفر اور جدوجہد 30 برس پر محیط ہے۔ ہم نے آئین کو بحال کیا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی، ہماری اور دوسری پارٹیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ آپ ہی بتائیے کہ توہین عدالت کا مطلب کیا یہ ہے کہ اگر کوئی کسی جج کے خلاف کچھ بولے تو آپ کو زندگی بھر کے لیے سزا ملے؟۔ کیا یہ اظہار رائے کی آزادی ہے؟۔ کیا اظہار خیال کی آزادی یہ ہے کہ آپ کوئی فیصلہ دے دیں، آپ وزیراعظم کو نکال دیں، آپ اٹھارہویں اور انیسویں ترمیم میں تبدیلی کریں اور ہم چوں تک نہ کر سکیں؟۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں عدالتی جنگ سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، اب ریاست باپ کی طرح بن گئی ہے ،اس میں کردار افتخار چوہدری کا ہے ، افتخار چوہدری جیسے مائنڈ سیٹ نے عدلیہ کوخراب کیا، آپ چاہتے ہیں کہ فیصلے ہوتیرہیں اورہم شکایت بھی نہ کریں ؟۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع
    Next Article آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس،جب آئین میں لکھ دیا گیا کہ نااہل رکن ڈی سیٹ ہوگا تو ڈی سیٹ ہی ہوگا،چیف جسٹس
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.