تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستان میں نان فائلر کی اصطلاح ختم کرنے جارہے ہیں،سینیٹر محمد اورنگزیب
    پاکستان

    پاکستان میں نان فائلر کی اصطلاح ختم کرنے جارہے ہیں،سینیٹر محمد اورنگزیب

    adminadminستمبر 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب نان فائلرز کی کوئی گنجائش نہیں ہے، جو اپنی آمدن پر ٹیکس فائل نہیں کرتا اُس پر سخت پابندیاں لگائیں گے جس کے بعد وہ بہت سے کام نہیں کرسکے گا۔

    امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں نان فائلر کی اصطلاح ختم کرنے جارہے ہیں کیونکہ حکومت کے پاس نان فائلرز کا تمام ڈیٹا آگیا ہے جس میں اُن کے طرز زندگی، گاڑیوں کی ملکیت اور بیرون ملک سفر سمیت دیگر تمام تفصیلات موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آمدن چھپانے اور ٹیکس نہ دینے والوں پر ایسی پابندیاں لگانے جارہے ہیں جس کے بعد وہ بہت سارے کام نہیں کرسکیں گے کیونکہ اب ہمارے پاس گنجائش ختم ہوگئی ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے پر بجٹ میں جو بوجھ ڈالا گیا ہے اُسے کم کیا جائے گا جبکہ ری ٹیلرز، تھوک فروش، زراعت اور پراپرٹی کے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔

    وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے قرض کی واپسی سے متعلق سوال کیا تو ہم نے انہیں معاشی اصلاحات کا پلان دیا ہے کیونکہ حکومت کے پاس اب اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، اس کے علاوہ جو طبقے یا شعبے ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں انہیں بھی ٹیکس کے دائرہ کار میں لائیں گے۔

    محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ برس محصولات میں29 فیصد اضافہ ہوا اُس کے باوجود ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 9 فیصد رہی، ایسی شرح سے کسی بھی ملک کی معیشت میں استحکام نہیں لایا جاسکتا۔

    انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کہا کہ چین اور سعودی عرب نے ہماری مدد کی اور 7 ارب ڈالر کا قرض کی منظوری ہوئی، اگر چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہو تو ملکی معیشت میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لانا ہوں گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبلاول بھٹو سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات ،آئینی عدالت سے متعلق امور پر گفتگو
    Next Article آذربائیجان کے ساتھ جے ایف-17 لڑاکا طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.