تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے وفاقی کابینہ میکنزم بنائے، اسلام آباد ہائیکورٹ
    پاکستان

    لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے وفاقی کابینہ میکنزم بنائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

    adminadminستمبر 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق وفاقی کابینہ کو میکنزم بنانے کی ہدایت کردی جبکہ حساس اداروں کے افسران پر مشتمل حکومتی کمیٹی کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے عندیہ دیا کہ جبری گمشدگیوں سے متعلق کمیٹی ممبران سے بریف لینے کیلئے ان کیمرہ سماعت کی جائے گی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی جسٹس طارق محمور جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل بینچ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ اس دوران وزارت دفاع سمیت مختلف متعلقہ اداروں نے تفصیلی رپورٹس عدالت پیش کی۔

    عدالت نے وزارت دفاع کے نمائندے کو ہدایت دی کہ آپ کے سینئر آفیشلز کی جو کمیٹی بنی تھی وہ آئے اور عدالت کو بریف کرے۔ عدالت نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد سر بمہر رپورٹ وزارت دفاع کے نمائندے کو واپس کردی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ایک ایک کیس میں کمیشن نے بیس بیس پروڈکشن آرڈرز حاصل کیے ہیں، لوگوں کی آنکھوں میں لاپتہ افراد کمیشن دھول جھونک رہا ہے، لکھا ہوا ہے جبری گمشدگی ہوئی پھر بھی آپ کے لوگ پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہیں کر رہے، مجھے سخت تکلیف ہوئی جو کمیشن کی رپورٹس میں نے پڑھیں ہیں، میرے آرڈر پر عمل ہوگا اگر نہیں ہو گا تو پھر مجھے یہاں بیٹھنے کی ضرورت نہیں، آج ہم آرڈر کر رہے ہیں جن افراد کو کمیشن جبری گمشدہ ڈکلئیر کرچکا ان کی فیملی کے لیے پچاس پچاس لاکھ روپے کے چیک لے کر آئیں۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق جبری گمشدہ افراد بازیابی کمیشن میں 80 فیصد جبری گمشدہ افراد کے کیسز حل ہو چکے ہیں۔اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اُن 80 فیصد لوگوں پر کیا گزر رہی ہوگی کبھی سوچا ہے؟ وہ عدلیہ سمیت ہر ادارے سے شدید نفرت کرتے ہوں گے۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ پالیسی بنائی جائے کہ جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے، میکنزم بنا کر اُسے وفاقی کابینہ کے سامنے بھی رکھا جائے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ اس ایشو کو حل کرنے کا میکنزم وزارتِ دفاع بنا سکتی ہے، وزارتِ دفاع اور انٹیلی جنس ایجنسیاں پالیسی بنا کر وفاقی حکومت کو دیں، مزید تفصیلات یہ عدالت ابھی تجویز نہیں کر سکتی،ہم نے ابھی کمیٹی کو سنا نہیں، انہیں سُن کر شاید ہم مزید چیزیں آرڈر میں شامل کریں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی اراکین کو تمام کیسسز میں آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ حساس اداروں کے افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی آئندہ سماعت پر عدالت کو بریف کرے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئی ایس آئی، ایم آئی، سی ٹی ڈی بلوچستان اور آئی بی کے افسران پر مشتمل کمیٹی آئندہ سماعت پر پیشی یقینی بنائیں۔

    عدالت نے کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی پیشی پر آئندہ ان کیمرہ سماعت ہوگی، عدالت نے وکیل ایمان مزاری کو ہدایت کی کہ لاپتہ کمیشن کے اخراجات آرٹیکل 109 میں ایکسرسائز ہوسکتے ہیں ؟ اس حوالے سے وہ عدالت کی معاونت کریں۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپنجاب کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے معاملے پر وزیر اعلیٰ اور گورنر کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا
    Next Article اسرائیل کی غزہ پر جارحیت نہ رک سکی،اسکول پر وحشیانہ بمباری میں 15 فلسطینی شہید
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.