تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اے ڈی بی کا پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری، افراطِ زرمیں مزید کمی کی پیش گوئی
    پاکستان

    اے ڈی بی کا پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری، افراطِ زرمیں مزید کمی کی پیش گوئی

    adminadminستمبر 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری، افراطِ زر(مہنگائی)میں مزید کمی کی پیش گوئی کردی ہے۔

    اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کے حوالے سے آوٴٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے دوران پاکستان کی معیشت بہتری آئی ہے جس کی بنیادی وجہ زرعی آمدنی میں اضافہ اور بیرون ملک سے موصول ہونے والی ترسیلات زر ہیں۔

    ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے مطابق پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 2.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور رواں مالی سال 2024-25 میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے، جس میں جی ڈی پی کی شرح 2.8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    ستمبر کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ آوٴٹ لک رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کی معاشی بحالی کو برقرار رکھنے کے لیے اقتصادی اصلاحاتی پروگرام پر مستقل اور مضبوط عمل درآمد ضروری ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر، یونگ یے نے کہا پاکستان کی اقتصادی ترقی کا انحصار مالیاتی استحکام اور بیرونی ذخائر کی بحالی کے لیے پالیسی اصلاحات کے تسلسل پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 میں افراطِ زر کی اوسط شرح 23.4 فیصد رہی جو کہ گزشتہ سال 2023 میں 29.2 فیصد تھی اور اس کمی کی بڑی وجہ زرعی پیداوار میں اضافہ اور خوراک کی قیمتوں میں کمی تھی۔

    توقع کی جا رہی ہے کہ 2025 میں افراطِ زر مزید کم ہو کر 15 فیصد تک آ جائے گا، جس کی بڑی وجوہات مستحکم مالیاتی پالیسی، شرحِ تبادلہ میں بہتری، اور عالمی خوراک کی قیمتوں میں استحکام ہوں گی۔

    معاشی استحکام کے لیے مالیاتی نظم و ضبط، سماجی اخراجات میں اضافہ، اور کاروباری ماحول میں بہتری کو کلیدی قرار دیا گیا ہے تاکہ نجی شعبے کی قیادت میں ترقی کا عمل جاری رکھا جا سکے۔ تاہم زرعی شعبے میں سست روی کی توقع ہے، جب کہ بہتر معاشی حالات کے نتیجے میں مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبے میں ترقی کی امید ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے زور دیا کہ پاکستان کو مالیاتی خطرات سے بچنے کے لیے سرکاری اداروں کی اصلاحات اور نجی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہوگا تاکہ ملک کی مجموعی معیشت کو مستحکم اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleگینگ آف تھری کی توسیع کے لیے سارا ملک داوٴ پر لگا ہوا ہے،بانی پی ٹی آئی
    Next Article آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کر دی ہیں،وزیراعظم
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.