پشاور: ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں ڈیوٹی پر مامور پولیس افسر ایس پی صدر خالد عثمان کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان میں ہونے والے دھماکے میں پولیس افسر اور اہکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی صدر خالد عثمان خٹک کی گاڑی پر دھماکا کلاچی میں ہوا جب وہ ڈیوٹی پر مامور تھے اور اپنے ڈرائیور کے ہمراہ جا رہے تھے ۔
دھماکے میں ایس پی خالد عثمان اور ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔