تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ای سی سی نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دیدی
    پاکستان

    ای سی سی نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دیدی

    adminadminستمبر 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے علاوہ اگلے سال جنوری تک مقامی ضروریات سے زائد ذخیرے سے مزید ایک لاکھ ٹن برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

    وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا جہاں انہوں نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ملکی معیشت کی صورت حال، معاشی استحکام اور معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری سے آگاہ کیا۔

    وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ روپے کی قدر مستحکم ہے اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئے ہیں، جس میں ترسیلات زر کی مضبوطی اور تسلسل کا کردار نمایاں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قوم کی دعاؤں اور وزیر اعظم شہباز شریف کی دو طرفہ شراکت داروں، مقامی ٹیموں، انتظامی اور ملکی اداروں کے اشتراک سے کی گئی کوششوں سے 25 ستمبر کو آئی ایم ایف قرض کے حوالے سے اچھی نوید ملے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کے بعد ہم میکرواکنامک استحکام کا راستہ ترک نہیں کریں گے، میکرواکنامک استحکام، نیا دی ہائی جین ہے جو معیشت کی عمارت کی مضبوطی میں بنیادی اینٹ کا کام سرانجام دیتا ہے۔

    وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اب 300 ملین ڈالر ماہانہ کی سطح پر مستحکم ہو گئی ہیں جو ہمارے برآمدی شعبے کے لیے اچھی خبر ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں مسلسل اور مستحکم اضافہ خوش آئند ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پچھلے ماہ اس مد میں 165 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، افراط زر میں سنگل ڈیجٹ کی حد تک نمایاں کمی ہوئی ہے اور ان شااللہ ستمبر میں اس میں مزید کمی کی امید ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کی صورت حال قابو میں ہے، اگست کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ کا 75 ملین ڈالر سرپلس رہنا ہمارے بیرونی شعبے میں بڑھتے ہوئے استحکام کا آئینہ دار ہے، امید ہے تیل کی قیمتوں میں کمی، ڈالر کی قدر میں استحکام اور شرح سود میں کمی کی بدولت کرنٹ اکاؤنٹ کی صورت حال آگے بھی اچھی رہے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ٹریژری بلز کی تمام بولیاں مسترد کیے جانے کا مطلب یہ پیغام دینا ہے کہ حکومت قرض کے حصول کے لیے بے چین نہیں ہے، حکومت آنے والے دنوں میں قرض کے حصول کے لیے اپنی شرائط کو ملحوظ خاطر رکھے گی۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہمارے بینکنگ سیکٹر کو نجی شعبے کو قرضے فراہم کرنے کی طرف متوجہ ہونا چاہیے، شرح سود میں 450 بی پی ایس کمی اور اس کے نتیجے میں قرض کے حصول میں آسانی کے باعث حکومت اپنے اخراجات کے دوسرے سب سے بڑے آئٹم ڈیٹ سروسنگ میں کمی لائے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بینکنگ سیکٹر کو نجی شعبے کو فعال انداز سے قرضہ جات کی فراہمی کے لیے مالی گنجائش ملے گی۔

    کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی منظوری کے علاوہ کمیٹی کی جانب سے ملک میں اگلے سال جنوری تک مقامی ضروریات سے وافر زائد چینی میں سے مزید ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    اجلاس کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے قبائلی علاقہ جات میں آٹھ خواتین مراکز قائم کرنے کے لیے 456 ملین ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکورونا کی نئی قسم 27 ممالک میں پھیل گئی
    Next Article ایک خاتون نے حال ہی میں مسترد کر دیا، میکال ذوالفقار
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.