اسلام آباد: پاکستان میں رواں سال کے دوسرے چاند گرہن کا جزوی مشاہدہ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی چاند گرہن کا ا?غاز آج صبح 5 بجکر 41 منٹ پر ہوا، یہ چاند گرہن مختصر وقت کیلئے ہوا، پاکستان میں چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 7 بجکر 13 منٹ پر ہوا جو 7 بج کر 44 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچا۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چاند گرہن کا 8 بج کر 16 منٹ پر زور ختم ہوا جو 9 بجکر 47 منٹ پر مکمل ختم ہو گیا۔
پاکستان میں جلد سورج طلوع ہونے کی وجہ سے چاند گرہن کا مشاہدہ ممکن نہیں ہو سکا لیکن یورپ، ایشیا کے زائد حصے، افریقا، شمالی اور جنوبی امریکا، پیسفک اٹلانٹک، بحر ہند، ارکٹک اور انٹارکٹیکا میں مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا گیا۔