تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کے پی میں دہشت گردی کے لئے پب جی گیم کے استعمال کا انکشاف
    پاکستان

    کے پی میں دہشت گردی کے لئے پب جی گیم کے استعمال کا انکشاف

    adminadminستمبر 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سوات / پشاور: خیبر پختونخوا میں پہلی بار دہشت گردی میں پپ جی گیم کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، دہشت گرد پپ جی گیم پر چیٹ کرتے اور گروپ بنا کر معلومات شیئر کرتے تھے۔

    اس بات کا انکشاف ضلعی پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد نے کیا اور بتایا کہ دہشت گرد پہلی بار پپ جی گیم کا استعمال کر رہے ہیں زیادہ تر دہشت گرد تنظیمیں ٹیلی گرام کا استعمال کرتی ہیں لیکن پہلی بار سوات میں دہشت گردوں نے یہاں کاروائیوں میں پپ جی گیم کو استعمال کیا ہے۔

    ڈاکٹر زاہد نے بتایا کہ تین سے چار دہشت گرد گروپ میں بات چیت کرتے ، انکو اس بات کا علم تھا کہ پپ جی گیم کی چیٹ مانیٹرنگ نہیں ہوتی ، اس لئے خفیہ طریقے سے وہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ٹارگٹ حاصل کرتے تھے۔

    ڈاکٹر زاہد نے بتایا کہ سوات پولیس و سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی پولیس چوکی نویکلے بنڑ سوات پر بم دھماکہ میں ملوث 3 دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا ، جن سے اسلحہ ، ایمونیشن اور وقوعہ میں استعمال شدہ موبائل فونز برآمد ہوئے۔

    انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل فونز میں پب جی گیم بھی انسٹال تھا، جس کی چیٹ سے اہم شواہد سامنے آئے۔

    ڈی ی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ سوات پولیس ہر قسم کے چیلنجیز سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، سوات میں قائم امن کو کسی بھی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے، بنڑ پولیس چوکی پر حملہ کرنے والے تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں اور ان سے مزید معلومات حاصل کرکے دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنائیں گے اور عوام کی مال و جان کی تحفظ یقینی بنائیں گے۔

    ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر گلکدہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور بتایا کہ 28-08-2024 کو نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس چوکی نویکلے بنڑ پر دھماکہ خیز مواد (بم) سے حملہ کیا جس میں ایک پولیس جوان رحمن اللہ شہید جبکہ دو پولیس جوان شفیع اللہ اور محمد آیاز زخمی ہو ئےتھے۔

    واقعے کے بعد آرپی او ملاکنڈ محمد علی خان نے ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او کو ملزمان کو تلاش کرنے کا ٹاسک سونپا اور تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی گئی۔

    پولیس کے ٹیم نے ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش کرکے سی سی ٹی وی کیمروں اور سی ڈی آر کے ذریعے دہشت گرد ملزمان ٹریس ہوئے جن میں سے تین دہشت گرد محمد حارث ولد معراج الدین سکنہ حیات آباد نویکلے سوات، برہان اللہ ولد محمد موسیٰ سکنہ سلطان آباد نویکلے سوات، شہزاد ولد حمید گل سکنہ ذرہ خیل اوڈیگرام سوات کو گرفتار کرلیا گیا۔

    کے پی پولیس کے شعبہ تفتیش سے ملنے والی معلومات کے مطابق جسطرح جرائم پیشہ افراد اب اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی کی وارداتوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال یعنی نیٹ ڈیوائسز استعمال کرنے لگے ہیں تاکہ ٹریسنگ کم سے کم ہو ، اسی لئے اب دہشت گرد خفیہ طریقوں پپ جی گیم کے استعمال سے اپنے مقاصد حاصل کر رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآئی ٹی یو گلوبل سائبر سیکیورٹی انڈیکس میں پاکستان کو رول ماڈل قرار دیاگیا ہے، شزا فاطمہ
    Next Article آسٹریلیامیں جنس، نسل، مذہب اور جنسی رجحان کو نشانہ بنانے پر سزاؤں کا اعلان
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.