تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ہم ایٹمی طاقت ہیں روز روز قرض کی درخواستوں سے اہمیت کم ہوتی ہے، شہباز شریف
    پاکستان

    ہم ایٹمی طاقت ہیں روز روز قرض کی درخواستوں سے اہمیت کم ہوتی ہے، شہباز شریف

    adminadminستمبر 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں سے جان چڑھانی ہوگی اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا، حکومتی اقدامات سے پاکستان کی معیشت کو چار چاند لگیں گے، ہماری خواہش ہے کہ پالیسی ریٹ بھی سنگل ڈیجیٹ میں آجائے۔

    کابینہ کے اجلاس میں اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو انشا اللہ چار چاند لگیں گے، آہستہ آہستہ تبدیلی آرہی ہے، شرح سود میں دو فیصد کمی سے تمام شعبوں کو فائدہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے حوالے سے ہم نے اپنی پوری کوشش کی اور اگلے پروگرام کیلیے گفتگو اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے، پروگرام طے ہونے کے بعد ہم شرح نمو میں اضافے کیلیے اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی اور ایف بی آر کے شعبے میں بے پناہ اقدامات کی ضرورت ہے، احسن لنگڑیال کو ابھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کیلیے وقت دیا ہوا ہے تاکہ وہ چیزیں ہینڈل کرلیں اور پھر میں اُن کے ساتھ اہداف کے حصول کیلیے میٹیگن کروں گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے حوالے سے ہمارے دوست اور برادر ممالک نے ایک بار پھر ہماری پوری طرح مدد کی اور ایسے ساتھ دیا جیسے بھائی بھائی کیلیے اور دوست ، دوست کیلیے کرتا ہے، انہوں نے ایک بار پھر تاریخ کو دہراتے ہوئے پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ قرضوں سے جان چڑھانی ہوگی اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا، ہم ایٹمی طاقت ہیں اور روز روز قرض کی درخواستوں سے ہماری اہمیت کم ہوتی ہے، ان معاملات پر حکومت پاکستان مکمل توجہ کے ساتھ کاوشیں کررہی ہے، ابھی اقدامات کے حوالے سے معاملات چل رہے ہیں جب موقع ہوگا تو انہیں بیان کروں گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے مطالبات کو پورا کرنے کیلیے سب نے ملکر بے پناہ محنت کی جبکہ چینی سفیر نے بھی بہت کاوشیں کیں۔

    شہباز شریف نے اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’غزہ میں قتل و غارت اور معصوم فلسطینیوں کو جیسے شہید کیا جارہا ہے وہ انسانی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، افسوسناک امر یہ ہے کہ عالمی ضمیر خاموش ہے، اقوام متحدہ ، سیکیورٹی کونسل، عالمی عدالت سے جو بھی فیصلے آئے اُس کو اسرائیل نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا مگر عالمی طاقتیں خاموش ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں آج اقوام متحدہ کے 6 رضاکاروں کو غزہ میں قتل کردیا گیا، اگر یہ واقعہ کسی اور ملک میں ہوتا تو ایک طوفان اٹھ جاتا، غزہ میں آج پھر 17 مسلمان شہید ہوئے، ماضی کی طرح اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہیں تاہم اب یہ معاملہ مذمت سے بہت آگے نکل گیا، عالمی ضمیر کو اپنا کردار ادا کرنا ہو۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسٹیٹ بینک نے شرح سود 2فیصد کم کردی
    Next Article بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہوگا یا نہیں؟،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کر لی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.