تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی یا اضافہ عوام تک پہنچے گا، مصدق ملک
    پاکستان

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی یا اضافہ عوام تک پہنچے گا، مصدق ملک

    adminadminستمبر 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فائدہ یا نقصان عوام کو پہنچے گا۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے ایک سوال پر کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں کی ردوبدل سے سٹے بازی شروع ہو جاتی ہے، ابھی سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے ہم وقتا فوقتاً سعودی عرب سے سہولت لیتے رہتے ہیں، تیل کی قیمت کا تعین انٹرنیشنل مارکیٹ کے مطابق ہوتا ہے، ہم پیٹرول ڈالر میں خریدتے ہیں اور بیچتے روپے میں ہیں اور جب سے حکومت آئی ہے ڈالر اور روپے کی قدر میں توازن آیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مئی سے لے کر آج تک تیل کی قیمت میں 47 روپے کمی ہوئی ہے، ایرانی تیل کی اسمگلنگ بتدریج کم ہو رہی ہے اور اسمگلنگ کو ریگولرائز کرنے کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے، ہمارے پاس تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش 21 دن کی ہے۔

    مصدق ملک نے کہا کہ ہمارے گیس کے ذخائر میں دن بدن کمی ہو رہی ہے، اگر اضافی کنکشن دیں گے تو گیس نہیں ملے گی، امپٹورٹڈ گیس جس قیمت پر آتی ہے وہ آپ خریدنے کے لیے تیار نہیں ہیں، پچھلی حکومت نے گیس کنکشنز پر پابندی لگائی لیکن یہ درست ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ تو اور بھی بہت ساری چیزوں کی ہوتی ہے اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ اسمگلنگ کھول دی جائے، کسی چیز پر بین الاقوامی پابندیاں ہیں لیکن ہم ملک پر پابندیاں تو نہیں لگا سکتے اور نہ لگنے دیں گے جو بغیر کسٹم اور ٹیکس کے چیز لائے گا تو وہ غیر قانونی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleملائیشیا کے وزیراعظم کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان
    Next Article غزہ کے 22 ہزار زخمی افراد عمر بھر صحت یاب نہیں ہوسکیں گے، عالمی ادارہ صحت کا انکشاف
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.