تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » جو میرٹ پر پورا اترتا ہے اسے کام کرنے دیں، چیف جسٹس
    پاکستان

    جو میرٹ پر پورا اترتا ہے اسے کام کرنے دیں، چیف جسٹس

    adminadminستمبر 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ کیا بیوروکریٹس کے بچوں کو سُرخاب کے پر لگے ہوئے ہیں، یہ کیا بات ہوئی ایک کام کرے اور کہے میری نسلوں نے بھی کام کرنا ہے، جو میرٹ پر پورا اترتا ہے اسے کام کرنے دیں۔

    خیبرپختوا میں سرکاری ملازمین سے متعلق اپیل پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔ جس میں وکیل صفائی نے پیش ہوکر کہا کہ ایک ایس آر او کے ذریعے ملازمت پر کیس چلا، ایس آر او سیکشن کے ذریعے جاری ہوا۔

    اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ایس آر او کس نے جاری کیا؟ یہاں سیکشن افسر ملک چلا رہے ہیں، کسی سیکشن افسر کے ذریعے نہ آئین بنایا جاسکتا ہے اور نہ ہی قانون بن سکتا ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ متعلقہ حکام کے ذریعے ایس آر اوز جاری کرنے کا سلسلہ ضیاءالحق سے شروع ہوا، اس وقت بیوروکریسی نے دستخط کرنا چھوڑ دیے تو ضیاء الحق نے کہا متعلقہ مجاز حکام لکھ دو، مجاز حکام لکھ تو دیا جاتا ہے لیکن یہ علم نہیں ہوتا وہ مجاز کون ہے؟ کسی کاغذ کی کوئی بنیاد بھی تو ہونی چاہیے۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے سوال کیا کہ والد کی جگہ بیٹے کو نوکری میں کیسے کوٹہ مل سکتا ہے؟ اس پر ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے کہا کہ سیکشن دس اے کے تحت یہ اختیار ہے۔

    قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ کیا بیوروکریٹس کے بچوں کو سُرخاب کے پر لگے ہوئے ہیں، یہ کیا بات ہوئی ایک کام کرے اور کہے میری نسلوں نے بھی کام کرنا ہے، جو میرٹ پر پورا اترتا ہے اسے کام کرنے دیں۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازم کو ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن ملتی ہے، مرنے کے بعد بیوہ کو بھی پنشن ملتی ہے، سپریم کورٹ میں بھی یہ تجویز آئی تھی کہ ملازمین کے بچوں کو نوکریاں دی جائیں، جس کی میں نے مخالفت کی۔

    سپریم کورٹ نے کیس کے حوالے سے حکم نامہ بھی جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ 2006 میں گریڈ دو کیلئے ضلع ایبٹ آباد میں نوکری کا اشتہار دیا گیا، آئین امتیازی سلوک روا رکھنے کی ممانعت کرتا ہے، خیبرپختواہ کی صوبائی حکومت ایسے تمام نوٹیفکیشن واپس لے جو میرٹ کے خلاف ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبنگلا دیش میں ہندوؤں سے اذان اور نماز کے دوران بھجن نہ بجانے کی درخواست
    Next Article ملائیشیا کے وزیراعظم کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.