تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » حلقہ این اے 171 رحیم یار خان، ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا عمل جاری
    پاکستان

    حلقہ این اے 171 رحیم یار خان، ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا عمل جاری

    adminadminستمبر 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    رحیم یار خان: حلقہ این اے 171 رحیم یار خان میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین اور پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ کے درمیاں سخت مقابلہ متوقع ہے جبکہ 4 دیگر آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

    الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 973 ہے، انتخاب کیلئے حلقے میں 301 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    انتخابی حلقہ کی سکیورٹی 4 سیکٹرز اور 23 سب سیکٹرز میں تقیسم کی گئی ہے، ضمنی الیکشن میں 2700 پولیس آفیسرز اور اہلکار تعینات ہیں، ضمنی الیکشن کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے جبکہ حلقہ کے 62 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، پولنگ سٹیشنز پر ایلیٹ فورس، کیو آر ایف کے دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

    دوسری جانب این اے 171 میں پْرامن ضمنی انتخابات کے انعقاد کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 13 ستمبر تک ہوگا، دفعہ 144 کے دوران ہر قسم کے اسلحے کی نمائش، فائرنگ اور الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پابندی ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ کوئی شخص لائسنس یافتہ اسلحہ بھی نہیں رکھ سکتا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleالیکشن کمیشن نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات عارضی طور پر ملتوی کر دیئے
    Next Article پی ٹی آئی والے پہلے گالیاں دیتے ہیں پھر پاوٴں پڑ جاتے ہیں، فیصل واوڈا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.