کراچی: پاکستان کی نامور ماڈل اور ڈانسر متھیرا نے کہا ہے کہ ذہنی مسائل کے شکار بچوں پر دباؤ بڑھانے کے بجائے ان کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
ایک تازہ انٹرویو میں متھیرا نے اپنی ذہنی بیماری اے ڈی ایچ ڈی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اس کا علم بالغ ہونے پر ہوا اور شروع میں ڈاکٹروں نے ادویات تجویز کیں۔
متھیرا نے ادویات چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور اے ڈی ایچ ڈی سے متعلق معلومات حاصل کیں اور ان کے مطابق یہ کوئی شدید بیماری نہیں، اور ذہنی مسائل پر طبی مدد لینا شرم کی بات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اے ڈی ایچ ڈی کے مثبت پہلو بھی ہیں، جیسے جلدی صدمے سے نکلنا اور تیز رفتاری سے کام کرنا شامل ہے۔
متھیرا نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ ذہنی مسائل کے شکار بچوں پر دباؤ ڈالنے کے بجائے انہیں سمجھیں اور ان کی انرجی کو مثبت سرگرمیوں میں لگائیں۔ ایسے بچے ذہین اور ہنرمند ہوتے ہیں لیکن والدین کے دباؤ سے ان کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔