تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
    پاکستان

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

    adminadminستمبر 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر آساکاوا ماسات سوگو نے آئندہ سال 23 فروری سے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کااعلان کردیا ہے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیہ کے مطابق وہ 17 جنوری 2020 سے بینک کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    پیرکو ایک بیان میں آساکاوا ماسات سوگو نے بتایا کہ بینک کے صدر کے طور پر خدمات انجام دینا بڑا اعزازہے اور وہ اپنے بورڈ اور رکن ممالک کی حکومتوں کے مشکور ہیں جنہوں نے جامع، لچکدار اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے مشن کو پورا کرنے میں ان کے ساتھ تعاون کیا۔

    آساکاوا ماسات سوگو کی قیادت میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کوروناوائرس کے عالمگیر وبا کے دوران رکن ممالک کے ساتھ مالی معاونت کے لیے تیز اور جامع ردعمل کا آغاز کیا جس میں 20 ارب ڈالر کے رسپانس پیکج کی تشکیل بھی شامل ہےاس معاونت نے معاشی طور پر انتہائی کمزور کمیونٹیز کو وبا کے دوران امداد کی فراہمی میں کلیدی کرداراداکیا۔

    ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں کورونا وائرس کی ویکسین کی فراہمی میں بھی بینک نے اہم کردار ادا کیا جس کی وجہ سے پورے خطے میں لاکھوں افراد کی زندگیوں کوبچانے میں مددملی آساکاوا نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں موسمیاتی بینک کے طور پر متعارف کرانے کے عمل کی قیادت بھی کی ۔

    انہوں نے 2030 تک موسمیاتی مالیات کے لیے 100 ارب ڈالر کی معاونت کا پروگرام بھی شروع کیا اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پورے ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے کے ممالک میں ترقی کو فروغ دینے کے اپنے مشن کو جاری رکھنے میں پرعزم ہیں۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے نئے صدر کا انتخاب بینک کے چارٹر کے مطابق کھلے، شفاف اور میرٹ پر مبنی عمل کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleملک بھر میں دو کروڑ 62 لاکھ سے زائد بچے اور بچیوں کے اسکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف
    Next Article کسی بھی وقت اس تحریک کا آغاز ہوگا جس کا رخ اڈیالہ کی طرف ہو گا، عالیہ حمزہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.