تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عارف علوی کی جلسے سے متعلق غلط تصویر شیئر کرنے پر معذرت
    پاکستان

    عارف علوی کی جلسے سے متعلق غلط تصویر شیئر کرنے پر معذرت

    adminadminستمبر 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: سابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسے کی غلط تصویر شیئر کرنے پر معذرت کرلی۔

    پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ایکس پر معذرت کی اور بیان میں کہا کہ حقائق کی جانچ پڑتال کے بعد میں نے دو پوسٹس حذف کر دی ہیں کیونکہ وہ پچھلے موقع کی تصاویر تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں غلطی کے لیے معذرت خواہ ہوں، سوشل میڈیا اتنا بڑا ہے کہ اسے قابو یا مکمل بند کرناممکن نہیں، صرف غلطی کی اصلاح ہی اس جن کو قابو کر سکتی ہے۔

    قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے غلط تصویر شیئر کرنے پر تنقید کرتے ہوئے اس غلطی کی نشان دہی کی تھی۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جلسے سے متعلق حسب معمول فیک ویڈیوز اور تصویریں شیئر کر رہے ہیں، لوگوں کی تعداد کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں جبکہ حقیقت میں ان کو جلسے کے لیے لوگ نہیں مل رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر عارف علوی نے جنید اکبر کے نام سے 14اگست کی ویڈیو شیئر کی جو کشمیر کی ہے، عارف علوی جیسے شخص کو بھی نمبر ٹانگنے کے لیے پرانی ویڈیو شیئر کرنی پڑ رہی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسلام آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 ساتھی ہلاک
    Next Article ہمیں ایک جنگل میں جلسہ کرنےکی اجازت دی گئی، آج جنگل میں منگل ہوگیا،علی محمد خان
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.