کراچی: پی آئی اے کا انٹر پرائز ریسورس پلاننگ سسٹم فعال کر دیا گیا جمعرات کو پی آئی اے کے انٹر پرائز ریسورس پلاننگ سسٹم میں تیکنیکی خرابی پیداہونے کے باعث متفرق انتظامی امور متاثر ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے انٹر پرائز ریسورس پلاننگ سسٹم میں خرابی دور کر دی گئی جس کے بعد ملازمین کےعلاج معالجے سمیت دیگر امور بحال ہوگئے۔
جمعرات کی دوپہر قومی ائیرلائن کے ای آرپی سسٹم میں اچانک تیکنیکی خرابی پیداہوئی جس کی وجہ سے دفتری امورکے علاوہ طیاروں کے لیے ایندھن کی ادائیگیاں اور ملازمین کی ادویات اور ٹیسٹ سمیت دیگرطبی معاملات متاثرہوئے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق شعبہ آئی ٹی کے انجینئرز کی جانب سےخرابی دور کر کے سسٹم مکمل طور پر فعال کر دیا گیا۔