تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » القادرٹرسٹ کیس میرٹ پر ختم ہونا چاہیے اور توشہ خانہ ٹو چل ہی نہیں سکتا، بیرسٹر گوہر
    پاکستان

    القادرٹرسٹ کیس میرٹ پر ختم ہونا چاہیے اور توشہ خانہ ٹو چل ہی نہیں سکتا، بیرسٹر گوہر

    adminadminستمبر 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ 2 کیس آج ختم ہوگیا القادر ٹرسٹ کیس بھی ختم سمجھیں۔ القادرٹرسٹ کیس میرٹ پر ختم ہونا چاہیے اور توشہ خانہ ٹو چل ہی نہیں سکتا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دوران سماعت عمران خان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا میرا نقصان ہوتا ہے تو ہونے دیں ملک کا فائدہ ہونا چاہیے۔ توشہ خانہ 2 کیس عملا آج ختم ہو گیا ہے۔ القادر ٹرسٹ کیس بھی ختم ہی سمجھیں۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کیونکہ نئے قانون میں لکھا ہے کابینہ کے فیصلے کو استثنیٰ حاصل ہے۔ پراسیکیویشن نے خود تسلیم عمران خان نے اس کیس میں ذاتی مفاد حاصل نہیں کیا۔ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق اب دونوں کیسز ختم ہیں۔ القادرٹرسٹ کیس میرٹ پر ختم ہونا چاہیے اور توشہ خانہ ٹو چل ہی نہیں سکتا۔ بشریٰ بی بی کا نام تو توشہ خانہ فہرست میں تھا ہی نہیں۔ صرف عمران خان کو دباوٴ میں ڈالنے کے لیے ان کا نام شامل کیا گیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں اب قانون بالکل واضح ہو گیا ہے۔ کابینہ فیصلے کا کیس نیب میں نہیں چل سکتا۔ ہم پارلیمنٹ میں موجود ہیں بے شک وہاں مشکوک لوگ بیٹھے ہیں۔ بلوچستان کے مسئلے پر بات چیت اور پارلیمنٹ کا اجلاس ہونا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہمارا وفد حکومتی وفد سے ملا ہے۔ رانا ثناء اللہ اور حنیف عباسی سے میری اور اسد قیصر کی ملاقات ہوئی ہے۔ حکومت کو تجویز دی ہے کہ بلوچستان معاملے پر عسکری قیادت پارلیمنٹ کو بریفنگ دے۔ بلوچستان مسلے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔ ہماری کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔ اگر کسی کے خلاف کوئی چیز ہے تو قانون کے مطابق فیصلہ ہوناچاہیے۔ آٹھ ستمبر کو ملک میں مہنگائی، بیروزگاری ، جبری گمشدگیوں ، لاقانونیت اور عمران خان کی رہائی کے لیے یہ جلسہ ہو رہا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکارساز حادثہ کیس، مرکزی ملزمہ نتاشہ اور جاں بحق افرد کے لواحقین کے مابین معاملات طے پا گئے
    Next Article چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار،عدالت کاعہدے سے ہٹانے کا حکم
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.