تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آپ قوم کے ہیرو ہیں،وزیراعظم کا لوگوں کی جانیں بچانے والے ایکسکویٹر ڈرائیور کو 25 لاکھ کاانعام
    پاکستان

    آپ قوم کے ہیرو ہیں،وزیراعظم کا لوگوں کی جانیں بچانے والے ایکسکویٹر ڈرائیور کو 25 لاکھ کاانعام

    adminadminستمبر 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بچانے والے ایکسکویٹر ڈرائیور محب اللہ کا وزیراعظم ہاؤس میں استقبال کیا۔

    وزیرِ اعظم نے محب اللہ کی بہادری اور انسانی جانوں کو بچانے کے جذبے کی تعریف کی اور کہا، “مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “آپ قوم کے ہیرو ہیں، آپ نے ہمت سے کام لے کر قیمتی انسانی جانیں بچائیں۔”

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ ’’ایسے مشکل حالات میں اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر انسانی جانوں کو بچانا بہادری کا کام ہے، آپ نے مصیبت میں گھرے لوگوں کو بچا کر قومی فریضہ ادا کیا ہے۔

    محب اللہ کی بہادری کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے وزیرِ اعظم نے انہیں 25 لاکھ روپے کے انعام سے نوازا اور اس کے ساتھ محب اللہ کے بچوں کی یونیورسٹی تک مفت تعلیم اور ان کے خاندان کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا

    ۔محب اللہ نے وزیرِ اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،”میرے لیے یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ میں ملک کے وزیرِ اعظم سے ملاقات کر رہا ہوں۔ کبھی سوچا نہیں تھا کہ میری ملک کے وزیرِ اعظم سے ملاقات ہو گی۔

    محب اللہ نے مزید کہا کہ ’’لوگوں کی جانیں بچاتے وقت قطعاً نہیں سوچا تھا کہ یہ بات پورے ملک میں مشہور ہو جائے گی، میں وزیرِ اعظم اور حکومت کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس اقدام کی پذیرائی کی اور میرے لیے اپنا قیمتی وقت نکالا۔‘‘

    وزیرِ اعظم ہاؤس آمد پر وزیرِ اعظم کی جانب سے اتنی عزت ملنے پر محب اللہ نے دل سے تشکر کا اظہار کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنیویارک کے 2 گورنز کی معاون چین کے لئے جاسوسی پر شوہر سمیت گرفتار
    Next Article بانی پی ٹی آئی کا فوجی ٹرائل نہیں ہوگا،عمر ایوب
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.