اسلام آباد: پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کی کوئی ڈیڈ لائن نہ مل سکی۔
وزارت خزانہ اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کے درمیان ایکسٹرنل فنانسنگ پر ورچوئل مذاکرات ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام نے بھی ورچوئل مذاکرات میں محصولات شارٹ فال پر بات چیت کی، وزارت خزانہ حکام نے آئی ایم ایف مشن کو ایکسٹرنل فنانسنگ کے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا، دوست ممالک سے قرض رول اوور اور نئے فنانسنگ اقدامات بارے بھی آگاہ کیا، آئندہ ہفتے تک دوست ممالک سے قرض رول اوور ہونے کی ٹائم لائن دی۔
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کیلئے 12 ارب ڈالر قرض رول اوور پہلے کرانا ہو گا، عالمی مالیاتی فنڈ مشن نے رواں ماہ ایف بی آر سے ریونیو شارٹ فال بھی پورا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ریونیو شارٹ فال پورا نہ کیا تو محصولات ہدف پورا کرنے کیلئے ایف بی آر حکام سے پلان طلب کیا جائے گا۔