تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » افغانستان سے پاکستان آنے والے خود کش بمبار روح اللہ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی،ہوشربا انکشافات
    پاکستان

    افغانستان سے پاکستان آنے والے خود کش بمبار روح اللہ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی،ہوشربا انکشافات

    adminadminستمبر 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:افغانستان سے پاکستان آنے والے خود کش بمبار روح اللہ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

    خارجی خود کش بمبار روح اللہ نے منظر عام پر آنے والے ویڈیو بیان میں کہا کہ میرا نام روح اللہ ہے اور میں ایک سال سے افغانستان کے صوبہ دانگام کے گاوٴں طورطم میں مدرسہ ترتیل القران میں طالب تھا۔ یہ مدرسہ خودکش بم دھماکوں کی تربیت دیتا تھا۔ میں نے خود بھی 10 روز تک خودکش بمبار کی تربیت حاصل کی۔

    خودکش بمبار روح اللہ نے مزید انکشاف کیا کہ مدرسے میں سینئرلیڈر مولوی صبغت اللہ ہے جبکہ اس کے ساتھ فاروق اور ذاکر خودکش بم دھماکوں کی ٹریننگ دینے والے اہم ٹرینر ہیں۔ دو قاری شیر علی اور مدثر حفظ کی تعلیم دیتے ہیں۔ہمیں روانگی سے 2 روز قبل بازوں پر انجکشن لگائے جاتے تھے جبکہ روانگی والے دن بھی انجیکشن لگائے جاتے تھے۔

    خارجی دہشت گرد نے مزید بتایا کہ انجکشن لگنے کے بعد مجھے نہیں معلوم ہوتا تھا کہ میرے آس پاس کیا ہو رہا ہے۔ ‘ٹریننگ کے بعد ہمیں سبز رنگ کی گاڑی میں بٹھایا گیا اورہم چار ساتھی ضلع ناری کے گاوٴں باتش کی طرف روانہ ہوئے۔ اس علاقے میں ہم نے رات گزاری اور پھر ہم نیافغان بارڈر کی جانب سفرکیا۔ ایک مقام پر پہنچ کر جواد نے ہمیں امان اللہ کے حوالے کر دیا جو بارڈر پار کرنے میں ہمیں سہولت کاری فراہم کر رہا تھا۔ بارڈر کراس کرنے کے بعد ہمیں سجاد کے حوالے کردیا گیا۔ سجاد نے دو خود کش بمباروں ساجد اورعابد کو ہم سے الگ کردیا۔

    خارجی خود کش بمبار روح اللہ کے مطابق اس کے بعد سجاد مجھے مسجد لے کر گیا جہاں میں نے رات گزاری اور اگلے دن صبح اس نے میرا رابطہ سلیمان سے فون پر کروایا۔سجاد نے مجھے ہدایت دی کہ میں سلیمان سے ایک پل پر مل لوں۔ پھر ہم ایک گھنٹے کا سفر طے کر کے سرنگ پر جا پہنچے اور اس کے بعد میں اور سلیمان الگ ہو گئے۔ مجھے کہا گیا کہ ایک ٹرک میں بیٹھ جاوٴ مگر ٹرک میں سوار ہوا تو سکیورٹی فورسز نے مجھے پکڑ لیا۔ سیکیورٹی فورسز کے پکڑے جانے سے قبل سلیمان نے مجھے تفصیلات فراہم کی کہ سرنگ کراس کر کے دوبندو دیر میں میری ملاقات جمیل سے ہو گی ج ٹرک چلاتا ہے اور وہ مجھے خود کش جیکٹ مہیا کرے گا۔ سلیمان نے مجھے مزید بتایا کہ جمیل مجھے بتائے گا کہ کنٹونمنٹ میں کیسے حملہ کرنا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسائبر کرائم کیس، اوریا مقبول کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
    Next Article سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.