تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سی پیک پر کام کرنے والے غیرملکیوں پرحملوں کی تفصیلات منظرعام پر آ گئیں
    پاکستان

    سی پیک پر کام کرنے والے غیرملکیوں پرحملوں کی تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

    adminadminستمبر 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے غیر ملکیوں پر حملوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔

    اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت داخلہ نے سال 2020 تا 2024 کے درمیان چینی غیر ملکی اور جاپانی باشندوں پر حملوں کی تفصیلات پیش کیں۔ جس کے مطابق سندھ میں چینی اور جاپانی باشندوں پر تین دہشتگرد حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں پانچ غیرملکیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔

    وزارت داخلہ کے مطابق بلوچستان میں چینی باشندوں پر 2 حملے ہوئے، جس میں تین افراد زخمی ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا میں چینی باشندوں پر 2 حملے ہوئے، جس میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 17 چینی باشندے جاں بحق اور خیبرپختونخوا میں 19 مقامی لوگ شہید ہوئے۔

    دستاویز کے مطابق سال 2024 کی پہلی سہہ مائی میں خفیہ معلومات پر 2208 آپریشن کیے گئے، خفیہ آپریشنز میں 89 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 328 کو گرفتار کیا گیا۔ وزارت داخلہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ افغانستان سے عسکریت پسندوں کے داخلے کو روکنے اور دہشت گرد تنظیموں کے استعمال میں آنے والے اسلحے اور مواد کی منتقلی کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    وزارت داخلہ نے بتایا کہ سرحد پر باڑ لگانے کا عمل جاری ہے جبکہ سنسان راستوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، انسداد پرتشدد انتہاپسندی کی قومی پالیسی 2024 کا مسودہ تیار ہو چکا ہے، انسداد پر تشدد انتہا پسندی کی قومی پالیسی کی کے مسودے کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleخلیج بنگال سے ہواوٴں کا نیا سلسلہ آج پاکستان میں داخل ہو گا،بارشوں کا نیا سپیل رنگ جمانے کو تیار
    Next Article ابھیشیک بچن کی شادی کی انگوٹھی کے نئی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.