تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » امیرِ طالبان نے نماز، پردے اور نامحرم سے متعلق قانون کے فوری نفاذ کا حکم دےدیا
    پاکستان

    امیرِ طالبان نے نماز، پردے اور نامحرم سے متعلق قانون کے فوری نفاذ کا حکم دےدیا

    adminadminستمبر 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کابل: امیرِ طالبان ہبتہ اللہ اخوند زادہ نے حکام کو نماز، پردے، نامحرم اور لباس سے متعلق نئے قانون کو ملک بھر میں فوری طور پر نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے فاریاب کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امیرِ طالبان نے سول اور فوجی حکام کو حکم دیا ہے کہ معاشرے میں نیکی کو فروغ دینے کے لیے نئے قانون پر عمل درآمد کرائیں۔

    فاریاب کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے مطابق امیرِ طالبان ہبتہ اللہ اخوند زادہ نے یہ حکم نامہ شمالی فاریاب کے ایک غیر معمولی دورے کے دوران جاری کیا۔ اس سے قبل وہ صوبے بادغیس کے دورے پر تھے۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں طالبان نے ایک نیا قانون متعارف کرایا ہے جس میں خواتین کو محرم کے بغیر باہر نہ نکلنے، عوامی مقامات پر آواز پست رکھنے اور چہرہ ڈھانپنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں مردوں کو داڑھی منڈوانے اور غیر شرعی لباس پہننے پر بھی پابندی ہوگی۔ مرد ملازمین پر باجماعت نماز کی ادائیگی لازم قرار دی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں جانداروں کی تصاویر رکھنے، ہم جنس پرستی، جانوروں کی لڑائی، عوامی اور غیر مسلم تعطیلات میں موسیقی بجانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

    اس قانون کی خلاف ورزی پر وزارت امر بالمعروف و نہی منکر کو سزا دینے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔

    افغانستان جہاں پہلے ہی لڑکیوں کی سیکنڈری تعلیم اور خواتین کی ملازمتوں پر پابندی ہے۔ نئے قانون کے متعارف کرانے پر عالمی قیادت اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید اعتراض اُٹھایا اور خدشات کا اظہار کیا۔

    جس پر نائب ترجمان طالبان نے کہا تھا کہ نئے قانون کے نفاذ میں نرمی برتی جائے گی اور آج انھوں نے عالمی برادری اور تنظیموں سے اس قانون پر ان کے خدشات دور کرنے کے لیے بات چیت کی پیشکش بھی کی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد سینیٹ سے منظور
    Next Article آئین میں ترمیم کے کسی بل کی حمایت کی تو نااہل ہوجائیں گے، تحریک انصاف کی اراکین کو ہدایت
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.