تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کشمیری عوام کی آزادی کے لئے سید علی گیلانی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،صدر ،وزیراعظم
    پاکستان

    کشمیری عوام کی آزادی کے لئے سید علی گیلانی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،صدر ،وزیراعظم

    adminadminستمبر 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قیدو بند کی صعوبتیں بھی عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے عزم کو کمزور نہ کر سکیں۔

    مرحوم سید علی گیلانی کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حقوق کیلئے عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی جراتمندانہ جدوجہد کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، سید علی گیلانی دہائیوں تک امید اور مزاحمت کا چراغ بنے رہے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ سید علی گیلانی نے بےشمار کشمیریوں کو خودارادیت کی جدو جہد میں ثابت قدم رہنے کا حوصلہ دیا، کشمیری عوام کے جائز مقصد کیلئے ان کی انتھک محنت اور قربانیاں ہمارے دل و دماغ میں ہمیشہ نقش رہیں گی۔

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی ایک عظیم رہنما تھے، جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے ان کا عزم غیر متزلزل تھا، قابض بھارتی افواج کی جانب سے قید و بند کی صعوبتوں کے باوجود وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کیلئے آواز اٹھاتے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ قید و بند سمیت اُن کی ذاتی مشکلات ان کے عزم کو کمزور نہ کر سکیں اور نہ ہی وہ اپنے مشن سے پیچھے ہٹے، گیلانی صاحب نے ہمیشہ اپنی توجہ حتمی مقصد پر مرکوز رکھی، کبھی بھی کشمیری عوام کو حق خودارادیت کی جدوجہد سے ہٹنے نہیں دیا۔

    صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ سید علی گیلانی اور بے شمار دیگر افراد کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، پاکستان کشمیریوں کی جائز جدوجہد کے لیے اپنی اخلاقی، سفارتی، اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کشمیر کی آزادی کی تحریک کے معتبر نام کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے، وہ کشمیری تحریک کے ایک عظیم رہنما تھے جن کا جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت پر پختہ یقین تھا، انہوں نے پوری زندگی اس مقصد کے لئے وقف کردی۔

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے عوام کی آزادی اور خودارادیت کی جدوجہد کیلئے سید علی گیلانی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، قید و بند کی تکالیف اور صعوبتیں انکے عزم کو کمزور نہ کر سکیں، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبابائے حریت سید علی گیلانی کی آج تیسری برسی منائی جا رہی ہے
    Next Article صہیونی فورسزکی غزہ میں خونریزی بدستور جاری، مزید 89 نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.