تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستانی شوبز میں انسٹاگرام فالوورز دیکھ کر لیڈنگ کردار ملتا ہے، مومنہ اقبال
    فن و فنکار

    پاکستانی شوبز میں انسٹاگرام فالوورز دیکھ کر لیڈنگ کردار ملتا ہے، مومنہ اقبال

    adminadminستمبر 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے یہاں شوبز میں کسی بھی اداکار یا اداکارہ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد دیکھ اُنہیں مرکزی کردار دیا جاتا ہے۔

    مومنہ اقبال کا پُرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے بتایا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں مرکزی کردار کے لیے اداکاروں سے متعدد مطالبات کیے جاتے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں شوٹنگ سیٹ پر سوشل میڈیا فالوورز یا مقبولیت کے حوالے سے باتیں نہیں ہوتی تھیں لیکن اب دورانِ شوٹنگ یہ باتیں ہوتی ہیں کہ جس اداکار یا اداکارہ کے فالوورز زیادہ ہوں گے تو اُسے مرکزی کردار دیا جائے گا۔

    اُنہوں نے کہا کہ سیٹ پر باتیں کی جاتی ہیں فلاں ماڈل یا اداکارہ کے زیادہ فالوورز ہیں تو اُسے فلاں کردار دیا جائے گا جبکہ جس کے فالوورز کم ہیں تو اُسے عام سا کردار دیا جائے گا۔

    مومنہ اقبال نے کہا کہ ہمارے یہاں مرکزی کردار دینے کے لیے مختلف مطالبات کیے جاتے ہیں جن میں انسٹاگرام فالوورز کی تعداد کا زیادہ ہونا سرفہرست ہے۔

    اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اکثر ہدایتکار یا پروڈیوسرز کی جانب سے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ کو کون جانتا ہے؟ آپ کے تو انسٹاگرام پر فالوورز پر بھی بہت کم ہیں۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ میں ایسے ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز سے یہ سوال کرنا چاہوں گی کہ آپ جب تک اداکاروں کو کام نہیں دیں گے اور جب تک وہ اسکرین پر نظر نہیں آئیں گے تو لوگ اُنہیں کیسے جانیں گے؟ وہ کیسے مقبول ہوں گے؟

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسیو غزہ مہم ،گرفتارسابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت رہا
    Next Article ابرارالحق کی جانب سے ارشد ندیم کو 15 لاکھ روپے کا نقد انعام
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.