تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ملک کے بیشترشہروں میں موسلا دھار بارشوں نے جل تھل ایک کردیا، اہم شاہراہیں پانی سے بھر گئیں
    پاکستان

    ملک کے بیشترشہروں میں موسلا دھار بارشوں نے جل تھل ایک کردیا، اہم شاہراہیں پانی سے بھر گئیں

    adminadminاگست 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور/ کراچی/حیدر آباد/ کوئٹہ :ملک بھر میں مون سون کے زور دار سپیل کا سلسلہ جاری ہے، مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں نے جل تھل ایک کردیا ، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، کراچی سمیت سندھ میں آج سکول بند رہیں گے۔

    سمندری طوفان نے اثرات دکھانا شروع کر دیئے ہیں جس سے سندھ بھر میں موسلادھار بارشیں ہو رہی ہیں، کراچی میں وقفے وقفے سے بادل برس رہے ہیں جس سے اہم شاہراہیں پانی سے بھر گئیں۔

    شہر قائد میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاوٴن میں 127.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، گلشن حدید میں 46، ناظم آباد میں 45.2، کیماڑی میں42 ملی میٹر بارش ہوئی۔

    ہوا کا شدید کم دباوٴ شہر سے 200 کلومیٹر کی دوری پر ہے جس کی وجہ سے ڈیپ ڈپریشن طاقتور طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، طوفان کے پیش نظر سندھ کی ساحلی پٹی میں سمندری طوفان کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور موسلا دھار بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    ادھر حیدرآباد میں بھی بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، قاسم آباد میں 133 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سجاول میں چار روز سے جاری بارش نے تباہی مچادی جس سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

    ممکنہ سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر ٹھٹھہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ کراچی، حیدر آباد اور ٹنڈوالہ یار میں آج تمام سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے۔

    دوسری جانب ضلع جامشورو میں بارشوں سے 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

    سیہون اڑل نہر پر 16 سالہ نوجوان اظہر لاکھو ڈوب کر دم توڑ گیا، لمس کالونی میں جوہڑ میں ڈوب کر 2 افراد نور نبی تھیم اور شفقت تھیم جاں بحق ہوئے، مدینہ نگر کالونی میں نوجوان حسنین لاشاری جان کی بازی ہارا، سائیٹ کی بلوچ کالونی میں بارش کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے جعفر لغاری نے دم توڑ دیا۔

    شہباز کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے بچی حیاتاں بی بی جاں بحق ہوگئی جبکہ مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں گرنے سے 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں میں خاتون گل پری، آسیہ، یوسف سمیت دیگر شامل ہیں۔

    ملک کے بیشتر شہروں میں مون سون بارشوں نے رنگ جما دیا، لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ، ملتان، رحیم یارخان میں موسلادھاربارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، راولپنڈی، اسلام آباد میں صبح سویرے بادل برس پڑے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

    خانپور، دینہ، میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، پنڈدادنخان میں ریلوے لائن ڈوب گئی، آزاد کشمیر میں بارش سے متعدد مقامات پر لینڈسلائیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ دریاوٴں میں پانی کی سطح بھی بلند ہونے لگی ہے۔

    آزادکشمیر میں مظفرآباد سے راولپنڈی کو ملانے والی شاہراہ پر بھی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، شاہراہ نیلم بھی مختلف مقامات سے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہو گئی جبکہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔
    بلوچستان میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے، لورالائی، جعفر آباد، ڈیرہ اللہ یار کے ندی نالے بھی بپھر گئے، ضلع اوستہ محمد کو شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبلوچستان میں نفرت کے بیج بونے والوں کو کوئی جگہ نہیں ملے گی،وزیراعظم
    Next Article رواں سال جون تک ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات جاری
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.