تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نیشنل گیمزمیں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
    پاکستان

    نیشنل گیمزمیں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

    adminadminاگست 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: حکومت سندھ نے پاکستان نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے.

    اس سلسلے میں 35 ویں نیشنل گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے سندھ کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت پاکستان اولمپک اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عابد قادری، سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، أصف عظیم۔ اصغر بلوچ اور چیف انجنیئر اسلم مہر و دیگر بھی شریک ہوئے.

    اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کراچی میں 35 ویں قومی کھیلوں کے انعقاد کی منظوری دے دی گئی اور سیکریٹری سندھ اولمپک احمد علی راجپوت نے گیمز کے انتظامات اور سیکیورٹی کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی، اجلاس میں نیشنل گیمز کی افتتاحی اور اختتامی تقریب کے لیے مختلف اسٹڈیم کے دورے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا.

    وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے اجلاس میں شرکاء سے خطاب کرتے کہا کہ پاکستان نیشنل گیمز کو کامیاب بنانے کیلیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے، کوشش ہوگی کہ گیمز کی ٹارچ ریلے کے افتتاح کیلیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مدعو کریں گے، نیشنل گیمز میں شریک کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کرایا جائے گا، کیوں کہ کچھ کھلاڑی ڈرگ کا بھی استعمال کرتے ہیں، سوئمنگ کے تمام ایونٹ کراچی میں ہوں گے اور کھلاڑیوں کو تمام ایکیومنٹ مہیا کیا جائے گا۔

    پاکستان اولمپک کے صدر عابد قادری کا کہنا تھا کہ وزیر کھیل کے اسپورٹس وژن سے بہت متاثر ہوا ہوں، وزیر کھیل سندھ کو لاہور میں اولمپک میوزیم کے دورے کی بھی دعوت دیتا ہوں، پاکستان اولمپک اور سندھ اولمپک کی باہمی مشاورت سے نیشنل گیمز کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا، جبکہ گیمز کی سیکیورٹی میں اداروں کے ساتھ اسکاؤٹس کی خدمات لی جائیں.

    اجلاس میں سیکریٹری جنرل پاکستان اولمپک محمد خالد محمود کا کہنا تھا کہ نیشنل گیمز سے پہلے والنٹیئر کی ٹریننگ کرائی جائے، ٹارچ ریلے کے لیے مشعل میں دھواں نہیں ہونا چاہیے، وہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتا ہے.

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleملک دشمنوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی،وزیر اعظم
    Next Article نیب کے لئے ارکان سندھ اسمبلی کے خلاف براہ راست کارروائی مشکل ہو گئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.