اسلام آباد:محکمہ پی ڈبلیو ڈی اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے فیصلے کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج بن گئے ۔ملازمین نے سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کو بلاک کردیاملازمین کاکہناہے کہ محکمے کو بند کرکے ملازمین کو بے روزگار کیا جارہاہے جب تک فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملازمین کا یوٹیلیٹی اسٹورز اورمحکمہ پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے فیصلے کے خلاف احتجاج شدت اختیار کرگیا۔
یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر آج حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا تو ڈی چوک جا کر دھرنا دیں گے۔ جب تک یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔
دوسری جانب محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی بندش کیخلاف ملازمین احتجاج کرتے ہوئے سری نگر ہائی وے پر آگئیملازمین نے سڑی نگر ہائی وے پر ٹریفک کو بلاک کردیاملازمین کاکہناہے کہ محکمے کو بند کرکے ملازمین کو بے روزگار کیا جارہاہے۔
ادھرپی ڈبلیو ڈی ملازمین کے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سے مذاکرات جاری ہے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر مصطفی تنویر مظاہرین سے مذاکرات کررہے ہیں۔پولیس حکام کاکہناہے کہ آپ سڑک کھولیں گے تو ہم آپ کا وفد لے کر جائیں گے تاہم مظاہرین نے سڑک کھولنے سے انکار کردیا۔