تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب
    پاکستان

    ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب

    adminadminاگست 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور، اسلام آباد، کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کے زوردار سپیل نے جل تھل ایک کردیا، موسلادھار بارش سے مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں رت گئے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا، شہر کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، قرطبہ چوک، اچھرہ، فیروز پور روڈ، چونگی امرسدھو ، کاہنہ ، گجومتہ اور اطراف میں بادل برسے۔

    کینال روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، جوہر ٹاوٴن، گارڈن ٹاوٴن ، ٹاوٴن شپ، پنڈی سٹاپ اور گردونواح میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    ادھرراولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا، موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، راول ڈیم میں پانی کی سطح بڑھنے پر سپیل ویز کھول دئیے گئے۔

    کراچی میں مون سون کے زوردار سپیل سے جل تھل ایک ہو گیا، اولڈسٹی ایریا، ٹاور، ایم اے جناح روڈ، صدر، گرومندر، گلستان جوہر، جیل چورنگی، لیاقت آباد، کریم آباد، صفورا، نارتھ کراچی، ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش نے رنگ جما دیا۔

    سندھ کے دیگر اضلاع حیدرآباد، جامشورو، مٹیاری، بدین، گولارچی، ٹھٹھہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، ٹھٹھہ کے گاوٴں ہاشم کلوئی میں بارش سے 40 کچے مکانات گر گئے نوابشاہ ، بہاولنگر اور سانگھڑ میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔

    ملتان میں بارش کا 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شہر اولیاء میں 172 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، ملتان میں 1976 میں 134.5 ملی میٹر ریکارڈ بارش ہوئی تھی، بہاولپور، حجرہ شاہ مقیم، احمد پور شرقیہ، اوچ شریف، چکوال اور رینالہ خورد میں بھی تیز بارش ہوئی۔

    شجاع آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث ریلوے پھاٹک کے قریب کباڑ خانے کی دیوار گرنے سے ماں اور بیٹی سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

    پاکپتن، خانیوال، دریا خان اور کراچی میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ چکوال میں بارش کے باعث چھت گرنے سے 50 مویشی ہلاک ہوگئے۔

    کئی علاقوں میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، پنڈ دادنخان میں بارشوں سے تباہی مچ گئی، موسلادھار بارش کے باعث مسافر بس سیلابی ریلے میں پھنس گئی ، مون سون کے زوردار سپیل کے باعث چوآسیدن شاہ شہر سے گزرنے والا نالہ بپھر گیا۔

    ادھر روجھان ،کوہ سلیمان سے آنیوالے سیلابی ریلوں سے متعدد بستیاں زیر آب آگئیں، درجنوں گھر متاثر ہوئے، کرک شہر اور گرد و نواح میں طوفانی بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، بارش کا پانی گھروں اور مارکیٹوں میں داخل ہو گیا۔

    آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، مظفر آباد و گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، دارالحکومت سے ایبٹ آباد کو ملانے والی لوہار گلی شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک بار پھر بند ہوگئی۔

    ایس ڈی ایم اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی شاہراہ عام ٹریفک کیلئے بحال ہے، شہری اور سیاح بالائی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے اجتناب برتیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleدہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے،امریکا
    Next Article عوام حکمرانوں کی مفت بجلی اور عیاشیوں کے خرچے مزید اٹھانے کو تیار نہیں،حافظ نعیم الرحمان
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.