تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسلام آباد،راولپنڈی سمیت مضافاتی اورسیاحتی مقامات پر بارش، موسم خوشگوار
    پاکستان

    اسلام آباد،راولپنڈی سمیت مضافاتی اورسیاحتی مقامات پر بارش، موسم خوشگوار

    adminadminاگست 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:اسلام آباد،راولپنڈی سمیت مضافاتی اورسیاحتی مقامات پر رات گئے سے بارش کاسلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جس سے گرمی کازورٹوٹ گیاابررحمت برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ سندھ، شمال مشرقی، جنو بی بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کاامکان ہے ۔

    جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت مضافاتی اورسیاحتی مقامات مری ،نتھیاگلی ،گلیات اورآزادکشمیر کے مختلف علاقوں بارش کاسلسلہ رات سے وقفہ وقفہ سے جاری ہے ۔جس سے موسم سہانا ہوگیاہے ۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 30 اگست کے دوران شدید ،موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ہے ۔ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں، دادو، قلات، خضدار، جعفر آباد، سبی، نصیر آباد، بارکھان، لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اورلسبیلہ کے مقامی نالوں،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    موسلا دھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان،ساہیوال، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔

    چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین 43، بھکر41، ڈی آئی خان، نورپورتھل اورکوٹ ادومیں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپیٹ کاٹ کر اگر دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے،اسحاق ڈار
    Next Article ریکوڈک میں سعودی عرب کی 80 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کیلئے معاہدہ رواں ہفتے متوقع
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.