اسلام آباد:ملک میں حالیہ دہشتگردی کی لہر کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح 11 بجے ہو گا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا، امن و امان کی صورتحال بھی کا جائزہ لیا جائے گا، ملکی اقتصادی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ملکی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
کابینہ جلاس میں اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی جائے گی، پی ڈبلیو ڈی کے سٹاف اور پی ایس ڈی پی منصوبوں کی منتقلی کی منظوری بھی شامل ہے۔
دوسری جانب ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس بھی آج شام 5 بجے طلب کیا گیا جس کا 22 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔