تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » صدر مملکت کی پیدائشی نابینا شخص کو پنشن دینے کی ہدایت
    پاکستان

    صدر مملکت کی پیدائشی نابینا شخص کو پنشن دینے کی ہدایت

    adminadminاگست 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری نے پیدائشی نابینا شخص کو پنشن دینے کی ہدایت کردی۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکم دیا کہ ای او بی آئی محمد شہزاد کو والد کی پنشن کی ادائیگی یقینی بنائے، ای او بی آئی نے پیدائشی نابینا شخص کی پنشن ادائیگی کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا، معذور شہری کے خاندان کے افراد وفات پاچکے ہیں جو پنشن وصول کررہے تھے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ شکایت کنندہ کو ریاست کی جانب سے بے رحمانہ حالت میں نہیں چھوڑا جا سکتا، افسوس کہ ای او بی آئی نے معذور شخص کے ساتھ سنگین بے حسی کا مظاہرہ کیا، ای او بی آئی نابینا شہری کو اپنے موجودہ فنڈز میں سے پنشن ادا کرے، محمد شہزاد نے وفاقی محتسب کے پاس شکایت درج کرائی تھی۔

    محمد افضل ظفر ای او بی آئی کے اولڈ ایج پنشنر تھے، 2016ء میں وفات پا گئے، شکایت کنندہ کی والدہ باپ کی زندگی کے دوران ہی انتقال کر چکی تھی، محمد شہزاد نے والد کے "معذور قانونی وارث ” کے طور پر پنشن کیلئے ای او بی آئی سے درخواست کی، ای او بی آئی نے پیدائشی نابینا شخص کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

    ای او بی آئی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ صرف 18 سال سے کم عمر مرد فیملی پنشن کے اہل ہیں، محمد شہزاد 44 سال کے تھے، وفاقی محتسب کی جانب سے شکایت کی مزید تحقیقات بند ہونے کے بعد شہری نے صدر ِپاکستان سے اپیل کی تھی، صدر مملکت نے شکایت کنندہ کی اپیل منظور کی اور ادارے کو پنشن ادائیگی کی ہدایت کی۔

    صدر مملکت نے مزید کہا کہ آئین کی روح کے مطابق معذور شخص کو ایسی پنشن سے محروم نہیں کیا جا سکتا، نابینا شہری پنشن حاصل کرنے والے کسی بھی شخص سے کہیں بہتر سلوک کا مستحق ہے، ای او بی آئی کے قانون پر نظرثانی کی جائے، وفاقی پالیسی کے مطابق ڈھالا جائے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسپریم کورٹ، پارلیمنٹ کا شکریہ ،مولانا فضل الرحمان کا کل یوم تشکر منانے کا اعلان
    Next Article مبارک ثانی کیس،وفاق کی درخواست منظور، عدالت نے سابقہ فیصلوں سے معترضہ پیراگراف حذف کردئیے
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.