تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے” اپنا گھر اپنی چھت“ منصوبے کا افتتاح کردیا
    پاکستان

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے” اپنا گھر اپنی چھت“ منصوبے کا افتتاح کردیا

    adminadminاگست 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے کے بعض اضلاع کے لیے اپنا گھر اپنی چھت منصوبے کا افتتاح کردیا۔مریم نواز نے کہا کہ اگر آپ کے پاس شہری علاقے میں ایک سے 5 مرلہ اور دیہی علاقوں میں دس مرلے کی زمین ہے تو حکومت پنجاب آپ کو 15 لاکھ روپے آسان اقساط پر بلاسود قرضہ دے گی جس کی ماہانہ قسط 14 ہزار ہوگی۔

    لاہور میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جس کے پاس اپنی چھت ہوتی ہے اس کو قدر کم ہوتی ہے، جن کے پاس اپنی چھت نہیں ہے اس سے قدر جانیں، آپ کے پاس دنیا کی سب نعمتیں ہوں اپنی چھت نہ ہو تو وہ کمی محسوس ہوتی ہے جس کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیکرٹری ہاوٴسنگ اسد اللہ خان نے ہماری خواہش کو حقیقت کی شکل دی ، انشاء ا للہ ہم جلدی جلدی لوگوں کو گھر بنا کر بھی دیں گے، اگر آپ کے پاس شہری علاقے میں ایک سے 5 مرلہ اور دیہی علاقوں میں دس مرلے کی زمین ہے تو حکومت پنجاب آپ کو 15 لاکھ روپے آسان اقساط پر بلاسود قرضہ دے گی جس کی ماہانہ قسط 14 ہزار ہوگی، پہلے تین مہینے ایک روپیہ نہیں دینا پڑے گا، اس کے بعد 14 ہزار روپے ماہانہ قسط دینی پڑے گی، پنجاب حکومت سود ادا کرے گی ، لوگوں کو کوئی ٹیکس نہیں دینا پڑے گا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ ہے کم آمدنی والے کیسے گزارہ کرتے ہیں، بجلی کے بلز میں بھی پینتالیس سے پچاس ارب کا ریلف دے رہے ہیں، اگلے سال سے تاریخ کا سب سے بڑا سولر پروگرام لے کر آرہے ہیں تاکہ اگلے سال سے بل ہی نہ دینا پڑے

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس کے لئے ایک نمبر دیا گیا ہے، پی آئی ٹی بی کے پورٹل پر بھی اپلائی کرسکتے ہیں، آپ کے پاس زمین کا ٹکرا ہے تو اپنے علاقے کے ڈی سی اور کمشنر آفس سے بھی معلومات لے سکتے ہیں، ہم نے کوشش کی ہے کہ اس کی قسط کرائے سے کم رکھیں، ہم گھر بھی بنانے جارہے ہیں، بہت جلد یہ گھر بنانے شروع کردیے جائیں گے

    انہوں نے زور دیا کہ یہ اسکیمز عوام کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے، ابھی یہ اسکیم کچھ اضلاع میں ہے، تاہم میرا ارادہ ہے کہ اگلے پانچ سال تک پورے پنجاب میں اس کو پھیلائیں گے، تمام ڈی سیز کو بھی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں

    مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہر چیز میں آگے آگے ہے، لوگوں کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں، میں ہر روز سولہ گھنٹے کام کررہی ہوں، نہ میں خود آرام سے بیٹھتی ہوں نہ سرکاری افسر کو آرام سے بیٹھنے دیتی ہوں، آنے والے دنوں میں آپ دیکھے گے کہ پچھلے پانچ چھ ماہ کی محنت رنگ لائے گی، اللہ تعالیٰ ہمیں اس نیک مقصد میں کامیاب کرے ۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleہراسانی کے بڑھتے واقعات ،اداکارہ سحر خان نے اپنی حفاظت کے لیے ‘ٹَیزر’ خرید لیا
    Next Article جنرل (ر) فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کریں ان کا اور میرا معاملہ فوج کا انٹرنل مسئلہ نہیں،بانی پی ٹی آئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.