تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » یکم ستمبر کو “حق دو پاکستان”تحریک شروع کریں گے،حافظ نعیم الرحمان
    پاکستان

    یکم ستمبر کو "حق دو پاکستان”تحریک شروع کریں گے،حافظ نعیم الرحمان

    adminadminاگست 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے 28 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یکم ستمبر کو ‘حق دو پاکستان’ تحریک شروع کریں گے۔

    ادارہ نورحق کراچی میں جماعت اسلامی کے ہر سطح کے ناظمین اور ذمہ داران کے ایک اہم اجتماع سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی لیکن قومی سطح پر گریٹر ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے اور مشترکات پر رابطے جاری رکھیں گے۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک کے عوام، مزدوروں، کسانوں اور نوجوانوں سے اتحاد کرے گی، ماضی میں ہم نے اخلاص کے ساتھ اتحادوں میں شرکت کی لیکن ادھر ادھر سے فون آنے کے بعد لوگ ادھر ادھر ہوجاتے ہیں، اب ہم ان دھوکوں میں نہیں آئیں گے، اپنی عوامی جدوجہد اور تحریک کو آگے بڑھائیں گے، عوام کے سلگتے مسائل کو لے کر اٹھے ہیں، پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے، معیشت اور عوام کی بہتری کے لیے ہم نے قومی ایجنڈا تیار کرلیا ہے، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے اور تمام اداروں کو آئین کے مطابق اپنی حدود اور اپوزیشن میں واپس آنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت اور پارٹیوں میں بھی جمہوریت ہونی چاہیے، سیاست دانوں کو بھی فیملی پراپرٹیز اورفیملی انٹر پرائزپارٹیوں سے باہر نکلنا ہوگا، موجودہ اپوزیشن پارٹیاں بھی یا تو کسی ڈیل یا کنفیوژن کا شکار ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ”حق دو پاکستان کو“ تحریک کا آغاز یکم ستمبر سے ہو گا اور 28 اگست کو بجلی کی قیمتوں، ٹیکسز اور حکمرانوں کی مراعات کے خلاف ملک گیر ہڑتال ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لاپتا افراد کا مسئلہ حل کیا جائے، حکمران احتجاج روک سکتے ہیں، سوچ پر پابندی نہیں لگا سکتے اور عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے تو ریاست کے خلاف نفرتیں بڑھیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کا صوبے کی گیس اور معدنیات پر وہاں کے عوام کا ترجیحی حق ہے۔

    حکومت پر تنقید کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نواز شریف نے 30 سالہ سیاست کے تجربے کے باوجود بیٹی کو ساتھ بٹھا کر مقامی سیاست کی۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بجلی کی اصل لاگت کے مطابق قیمت کا تعین کر کے پورے پاکستان کو ریلیف دیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کو پرامن دھرنے کے بعد معاہدے پر مجبور کیا اور اب کسی صورت عوامی دباؤ کم نہیں ہونے دیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمبارک ثانی کیس، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں علما، قائمہ کمیٹی کی رائے کی روشنی میں دلائل دیں گے
    Next Article پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج متاثرین دہشت گردی کی یاد میں دن منایا جا رہا ہے
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.