تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » مدیحہ نقوی کی آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق کی تصدیق
    فن و فنکار

    مدیحہ نقوی کی آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق کی تصدیق

    adminadminاگست 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق کی تصدیق کردی۔

    حال ہی میں پاکستان کی سینئرداکارہ شگفتہ اعجاز اور ونیزہ احمد نے مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں ان دونوں اداکاراوٴں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

    شو میں ایک سیگمنٹ کے دوران، شگفتہ اعجاز اور ونیزہ احمد کو پاکستانی کے چند مشہور اداکاروں کی تصاویر دی گئیں، اس سیگمنٹ میں اْنہیں تصاویر دیکھے بغیر ہی اداکار کے کام اور مقبولیت سے اْن کا درست نام بنا تھا۔

    اس سیگمنٹ میں شگفتہ اعجاز کے ہاتھ میں اداکار آغا علی کی تصویر آئی جس کا رْخ مدیحہ نقوی اور ونیزہ احمد کی جانب تھا، شگفتہ اعجاز کو معلوم نہیں تھا کہ اْن کے ہاتھ میں کس اداکار کی تصویر ہے۔

    شو کی میزبان مدیحہ نقوی اور ونیزہ احمد نے آغا علی کا نام لیے بغیر اْن کے کام اور اْن کی شخصیت سے متعلق چند مشہور باتیں کہیں، جن کی مدد سے شگفتہ اعجاز کو پہچاننا تھا کہ اْن کے ہاتھ میں کس اداکار کی تصویر ہے۔

    سیگمنٹ کے دوران، مدیحہ نقوی نے شگفتہ اعجاز سے کہا کہ آپ کے ہاتھ میں جس اداکار کی تصویر ہے، ان کا تعلق لاہور سے ہے، ان کے والد بھی مشہور اداکار تھے جبکہ ان کے ماموں بھی پاکستان کے معروف سینئر اداکار ہیں۔

    مدیحہ نقوی نے کہا کہ ان کے بڑے بھائی عدنان صدیقی کے شو ‘تماشہ گھر’ کا حصہ تھے جبکہ ان کی شادی پاکستان کی مقبول اداکارہ سے ہوئی تھی، دونوں میاں بیوی نے ایک ساتھ شو کی میزبانی بھی کی تھی۔

    میزبان نے کہا کہ بدقسمتی سے ان کی اپنی اہلیہ و اداکارہ (حنا الطاف) سے علیحدگی ہوچکی ہے، دونوں نے ابھی تک دوسری شادی نہیں کی اور فی الحال! دونوں ہی سنگل لائف گزار رہے ہیں۔

    اْنہوں نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں انہیں غصے والا اداکار کہا جاتا ہے، یہ سب سْننے کے بعد بھی شگفتہ اعجاز پہچان نہیں سکیں جس کے بعد اْنہوں نے ہار مانتے ہوئے تصویر دیکھی تو کہا کہ یہ تو آغا علی ہیں۔

    مدیحہ نقوی کی تصدیق کے بعد، آغا علی اور حنا الطاف کے مداح جہاں مایوس ہوئے تو وہیں کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ دونوں کے درمیان علیحدگی آغا علی ہیں۔

    یاد رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف سال 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دنوں میں لاک ڈاوٴن کے دوران شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
    سال 2022 میں حنا الطاف اور آغا علی کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں تھیں جس پر جوڑے نے اپریل 2022 میں افواہوں کی سختی سے تردید کی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleامریکا کے ساتھ تعاون کی خاطر اپنی جان خطرے میں ڈال رکھی ہے،سعودی ولی عہد
    Next Article فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کردیا گیا،بانی پی ٹی آئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.