تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستان کا 78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
    Uncategorized

    پاکستان کا 78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

    adminadminاگست 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پاکستان کا 78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، رات بارہ بجتے ہی ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں 14 اگست کا شاندار آتش بازی کے ساتھ استقبال کیا گیا۔

    رات بارہ بجتے ہی ملک کے مختلف علاقوں میں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے جبکہ جشن آزادی کی مناسبت سے ہر سو سر سبز جھنڈوں کی بہار آگئی، اس کے علاوہ سرکاری و دیگر اہم عمارتوں کو بھی جشن آزادی کی مناسبت سے برقی قمقموں کے ساتھ سجایا گیا ہے۔

    جشن آزادی کی مناسبت سے گورنر ہاوٴس سندھ اور گورنر ہاوٴس خیبرپختونخوا میں شاندار میوزیکل پروگرامز کا انعقاد کیا گیا، گورنر ہاوٴس سندھ میں آتشبازی کے لئے دبئی سے خصوصی ٹیم کو مدعو کیا گیا جبکہ معروف گلوکار عاطف اسلم اور عابدہ پروین نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

    چودہ اگست کا دن ان قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آبا و اجداد نے ایک طویل اور لازوال جدوجہد کے بعد پاکستان کو معرض وجود میں لانے کے لیے دیں۔

    دن کا اغاز وطن عزیز کے لئے خصوصی دعاوٴں سے ہوا جب کہ وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا۔ صوبائی دارالحکومتوں میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب جاری ہیں۔یوم آزادی کی مناسبت سے ملک بھر میں ریلیاں اور تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

    باکستان کی ترقی و خوشحالی ایک اٹل حقیقت ہے، جو اس کی 24 کروڑ کی آبادی کے عزم و ہمت کا نتیجہ ہے۔ ملک کی 65 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے اور یہ نوجوان پاکستان کے مستقبل کو روشن کرنے کے لیے پْرعزم ہیں۔

    جغرافیائی اعتبار سے پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے، جس کی سرحدیں بھارت، چین، افغانستان اور ایران سے ملتی ہیں پاکستان کے پاس 1046 کلومیٹر طویل سمندری پٹی موجود ہے، جو عالمی سمندری راستوں تک باآسانی رسائی فراہم کرتی ہیں جبکہ سی پیک اور تاپی جیسے منصوبے خطے اور عالمی تجارت کے فروغ کے لیے اہم منصوبے ہیں، جو پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو بڑھاتے ہیں۔

    پاکستان کا وسیع و عریض تاریخی و ثقافتی ورثہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہاں قدرتی ورثے بھی موجود ہیں، جن میں صحرا، سمندر، جھیلیں، بل کھاتے دریا، اور بلند و بالا پہاڑ شامل ہیں گلگت بلتستان میں دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو واقع ہے۔

    سوات میں بدھ مت کے تاریخی سٹوپا مجسمے موجود ہیں جنہیں مشہور بادشاہ آشوکا کی جانب سے بنایا گیا۔ مغلیہ دور کے کئی شاہکار، جن میں شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، شیش محل، اور ہرن منار شامل ہیں، دنیا بھر سے سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں۔

    پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہے۔ پاکستان نے انسداد دہشتگردی کی جنگ میں فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔

    پاکستان نے کرکٹ، ہاکی، اور اسکواش جیسے کھیلوں میں کئی نامور کھلاڑی پیدا کیے ہیں، جن میں جہانگیر خان کا 555 گیمز جیتنے کا منفرد ریکارڈ شامل ہے۔ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے اور ترقی کی منازل طے کرنے میں ہر پاکستانی بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

    صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے 78ویں یوم ِآزادی پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یومِ آزادی حقِ خود ارادیت کیلئے ہندوستانی مسلمانوں کی تاریخی سیاسی جدوجہد کا نقطہ عروج ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پْرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کا قیام تاریخ کا ایک بے مثل اور بے نظیر باب ہے، پاکستان کیلئے انگنت قربانیاں دینے والے تحریک ِپاکستان کے رہنماوٴں، کارکنان اور اپنے آباوٴ اجداد کو خراج ِعقیدت پیش کرتے ہیں۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر کام کرنا ہوگا، ملکی اتحاد، سالمیت اور معاشی استحکام کیلئے پرعزم ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے ملک کو بے شمار انسانی اور قدرتی وسائل سے نوازا گیا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے وسائل کو بروئے کار لائیں۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ قانون کی حکمرانی، جمہوری اداروں کے استحکام اور عوامی مفاد میں دل و جان سے کام کرنا ہوگا، قوم کو ہم سے بہت سی توقعات ہیں، عوامی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کرنی چاہیے، قائد اعظم کے فرمان کے مْطابق تمام تر توجہ عوام الناس اور غریب طبقے کی فلاح و بہبود پر مرکوز کرنی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عظیم ملک بنانے کیلئے نوجوانوں اور خواتین پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی جبکہ ملکی ترقی کیلئے خدمات کی فراہمی بہتر بنانے، کاروبار کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے، جشن آزادی پر سات دہائیوں سے اپنی آزادی اور حق ِخود ارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والے اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ آج ہم مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، جشن آزادی پر عہد کریں کہ عوامی ترقی کیلئے کام کریں گے، پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنائیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleیوم آزادی پر وزیراعظم کا بڑا تحفہ، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
    Next Article مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی قوم کو یومِ آزادی پر مبارک باد
    admin
    • Website

    Related Posts

    ملک کے بیشترشہروں میں بارش، نشیبی علاقے زیرآب،مکینوں کومشکلات

    اگست 29, 2024

    ٹوکیو کی کنواری لڑکیوں کو شادی کے لئے پرکشش آفر

    اگست 29, 2024

    عالیہ حمزہ کی 15 دن کی حفاظتی ضمانت منظور

    اگست 23, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.