تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سپیل کی پیشنگوئی کردی
    پاکستان

    محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سپیل کی پیشنگوئی کردی

    adminadminاگست 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے ایک اور موسلا دھار اسپیل کی ایدوائزری جاری کر دی جس کے مطابق یوم آزادی کی شام سے لے کر 18 اگست تک بارشیں متوقع ہیں۔

    بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جبکہ مغربی ہوائیں بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ 14 سے 18 اگست کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    مری، گلیات،. اٹک، چکوال، جہلم،. تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی ہوسکتی ہے۔

    سینٹرل پنجاب کے علاقوں فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب اور سرگودھا میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اسی دوران بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بھکر، میانوالی، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور، رحیم یار خان اار لیہ میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

    خیبر پختونخوا میں 14 سے 18 اگست کے دوران چترال دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، میں میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    علاوہ ازیں پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی. مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    صوبہ بلوچستان میں 15 اگست شام یا رات سے 18 اگست کے دوران خضدار، لسبیلہ، آواران، قلات، ژوب، بارکھان، موسی خیل، مستونگ، شیرانی، کوہلو بولان، ہرنائی، نصیر آباد، جعفر آباد اور مکران کے ساحلی علاقوں میں میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    سندھ میں 15 اگست سے 18 اگست کے دوران مٹھی، سانگھڑ، مٹیاری، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، اور دادو میں میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے ہلکی بارش کی توقع ہے۔

    گلگت بلتستان میں 15 سے 18 اگست کے دوران دیامیر، استور، اسکردو، گلگت، گھانچے، اورشگر میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے۔ بارش کے باعث ملک کے بالائی علاقوں گلگ بلتستان اور کشمیر میں لیند سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چوکس رہنے کی ہدایت کردی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوزیراعظم نے کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا
    Next Article ابھیشیک بچن ایشوریا رائے کے ساتھ طلاق کی خبروں پر بول پڑے
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.